صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے سردار ولبھ بھائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، سورت کے 20ویں کانووکیشن میں شرکت کی
Posted On:
12 FEB 2024 8:17PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (12 فروری، 2024) کو سورت کے سردار ولبھ بھائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے 20ویں کانووکیشن سے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج ہر کوئی مصنوعی ذہانت کی بات کرتا ہے۔ حکومت ہند اور ریاستی حکومتیں ملک کی ترقی کے لیے اے آئی کے فوائد کو بروئے کار لانے کے لیے بہت سے پروگراموں کو نافذ کر رہی ہیں۔ بڑی ٹیک کمپنیاں بھی ہندوستان کی اے آئی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے نئے منصوبے شروع کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس وی این آئی ٹی جیسے ٹکنالوجی اداروں کو کارپوریٹ سیکٹر، این جی اوز اور تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ ملک کے اے آئی اسکل گیپ' کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان، ہندوستان کو جدید ترین اور تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی جیسے اے آئی اور مشین لرننگ کی عالمی دوڑ میں آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ طلباء کو چاہیے کہ وہ سائنس کو اپنی تکنیکی مہارت، مسائل حل کرنے کی مہارت اور قوم کی تعمیر کی خاطر اختراعی سوچ کے لیے بطور رہنما استعمال کریں۔ انہیں نہ صرف بین الاقوامی معیارات کے مطابق انجینئرنگ کے حل تلاش کرنے ہوں گے بلکہ جدت، کارکردگی اور شمولیت کے نئے معیارات بھی مرتب کرنے ہوں گے۔ انہیں نہ صرف اپنی ملازمت اور کیرئیر کے بارے میں سوچنا ہوگا بلکہ نئے کاروبار اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اپنے علم، سابق طلباء کے نیٹ ورک اور تکنیکی مہارتوں کو بھی استعمال کرنا ہوگا۔
صدر نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی مستقبل کی زندگی اور پیشے کے لیے کچھ آئیڈیل بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے انہیں صحیح راستہ چننے میں کبھی کوئی دشواری نہیں ہوگی۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی جڑوں سے جڑے رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رابطہ انہیں آگے بڑھنے میں مدد دے گا اور زندگی کو بامعنی بنانے میں بھی کارآمد ثابت ہوگا۔
صدرجمہوریہ نے انجینئرنگ کالجوں اور اداروں میں طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں اپنا کیریئر بنانے پر لڑکیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے تمام این آئی ٹیز پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دینے کے لیے پروگرامز، مہمات یا ورکشاپس کا اہتمام کریں۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2024/feb/doc2024212310801.pdf
******
ش ح.۔ م م ۔ج
Uno-4871
(Release ID: 2005459)
Visitor Counter : 73