صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے مہارشی دیانند سر سوتی کےیو م پیدائش کے موقع پر 200 ویں جنم او تسو –گیان جیوتی پر و اسمر نوتسو سماروہ  میں شرکت کی

Posted On: 12 FEB 2024 3:36PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو نے آج (112فروری 2024) ٹنکارا ، گجرات میں مہارشی دیانند سر سوتی کےیو م پیدائش کے موقع پر 200 ویں جنم او تسو –گیان جیوتی پر و اسمر نوتسو سماروہ  میں شرکت کی اور خطاب کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں پر مہا رشی دیانند سرسوتی جیسی شاندار شخصیات نے جنم لیا۔ سوامی جی نے سماجی اصلاح کے مقصد کے لئے کام کیا اور سچائی کو ثابت کرنے کے لئے ستیارتھ پرکاش نامی لافانی کتاب کی تصنیف کی۔ ان کے نظریات نے لوک مانیہ تلک ، لالہ ہنس راج، سوامی شردھانند اور لالہ لاجپت رائے جیسی عظیم شخصیات بہت زیادہ متاثر کیا۔ سوامی جی اور ان کے غیر معمولی پیروکاروں نے ہندوستان کے عوام ایک نیا شعور اور خود اعتمادی پیدا کی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ مہا رشی دیانند سرسوتی جی نے 19 ویں صدی کے ہندوستانی معاشرے میں پھیلے دقیانوسی خیالات اور برے طور طریقوں کو دور کرنے کے لئے پہل کی۔ انہوں نے معاشرے کو جدیدیت اور سماجی انصاف کا راستہ دکھایا۔ انہوں نے بچوں کی شادی اور تعدد ازواج کی سخت مخالفت کی ۔ انہوں نے بیوہ کی دوسری شادی کی حوصلہ افزائی کی۔ وہ خواتین کی تعلیم اور خواتین کی عزت نفس کے پرزور حامی تھے۔ ان کی پھیلائی ہوئی روشنی نے دقیانوسی تصورات اور جہالت کے اندھیروں کو دور کر دیا۔ وہ روشنی تب سے ہماری رہنمائی کر رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

صدر جمہوریہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیاکہ آریہ سماج نے لڑکیوں کے اسکول اور لڑکیوں کے لیے اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کرکے خواتین کو بااختیار بنانے  کے سلسلے میں  بیش بہا خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر خوشی  کا اظہار کیا کہ  سوامی جی کے 200ویں یوم پیدائش کی یاد میں دو سال کے دوران آریہ سماج نے خاندانی اور سماجی ہم آہنگی، قدرتی زراعت اور نشے سے نجات سے متعلق مختلف تقریبات کا اہتمام کیا ہے جو ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر میں مددگار ثابت ہوں گی۔

صدر جمہوریہ  نے کہا کہ اگلے سال آریہ سماج اپنے قیام کے 150 سال مکمل کر لے گا۔ انہوں نے اس بات پر  یقین کا اظہار کیا کہ آریہ سماج سے وابستہ تمام لوگ ایک بہتر دنیا بنانے کے سوامی جی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں آگے بڑھتے رہیں گے۔

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔

U-4848


(Release ID: 2005283) Visitor Counter : 80