الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
وزیر راجیو چندر شیکھر آئندہ روز وشاکھا پٹنم میں روزگار میلے کے دوران 244 تقرری نامے تقسیم کریں گے
Posted On:
11 FEB 2024 8:02PM by PIB Delhi
الیکڑانکس، اور آئی ٹی، ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری، اور جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر آئندہ روز وشاکھاپٹنم میں روزگار میلے میں شرکت کریں گے۔ یہ اس سال کا اولین روزگار میلہ ہے جس کا انعقاد شہر کے ساگرمالا کنونشن سینٹر میں صبح کے وقت سے ہوگا۔
روزگار میلے کا یہ ایڈیشن مختلف مرکزی وزارتوں اور محکموں میں تقرریوں کی 12ویں قسط ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ورچووَل طریقے سے پورٹ بلیئر میں نوجوانوں کو تقرری نامے تفویض کریں گے اور امیدواروں سے خطاب کریں گے۔ نو بھرتی شدہ نوجوانوں کے درمیان ایک لاکھ سے زائد تقرری نامے تقسیم کیے جانے ہیں۔
بھرتی کی یہ مہم مرکزی حکومت کے محکموں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر محیط ہے، اور نو بھرتی شدہ افراد محکمہ مالیہ، محکمہ اعلیٰ تعلیم، وزارت داخلہ، وزارت دفاع، صحت و خاندانی بہبود کی وزارت، مالی خدمات کے محکمے، قبائلی امور کی وزارت سمیت مختلف وزارتوں اور محکموں میں شمولیت اختیار کریں گے۔
وزیر راجیو چندر شیکھر ذاتی طور پر 244 سے زائد تقرری نامے سونپیں گے اور وہاں موجود بھارتی نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ملک بھر میں نوجوانوں کے لیے دستیاب غیر معمولی مواقع پر روشنی ڈالیں گے۔ یہ مواقع محض روزگار اور روزگار بہم رسانی سے آگے بڑھ کر صنعت کاری پر بھی احاطہ کرتے ہیں ۔ وزیر موصوف وشاکھا پٹنم میں آئی ٹی صنعتوں کے چند اہم نمائندوں کے ساتھ میٹنگوں کا بھی اہتمام کریں گے۔
روزگار میلہ روزگار بہم رسانی کو ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہونے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں شرکت کے لیے بامعنی راستے فراہم کرنے کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرنے کی توقع کی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:4822
(Release ID: 2005096)