وزارت خزانہ
جی ایس ٹی کی خلاف ورزیوں کے لیے جعلی اور فریب پر مبنی سمن بھیجنے والے دھوکے بازوں کے تئیں احتیاط
ٹیکس دہندگان، سی بی آئی سی کی ویب سائٹ پرویری فائی سی بی آئی سی - ڈی آئی این ونڈو کا استعمال کرکے ڈی جی جی آئی / سی بی آئی سی سے کسی بھی مواصلات کی سچائی کو چیک کر سکتے ہیں
ٹیکس دہندگان ڈائریکٹوریٹ آف ڈیٹا مینجمنٹ (ڈی ڈی ایم)، سی بی آئی سی کے آن لائن پورٹل پر ڈی آئی این یوٹیلیٹی سرچ کا استعمال بھی کر سکتے ہیں
بوگس سمن کے شبہ کی صورت میں، ٹیکس دہندگان فوری طور پر ڈی جی جی آئی / سی بی آئی سی جیوری ڈکشن کو رپورٹ کر سکتے ہیں
Posted On:
10 FEB 2024 7:33PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹیلی جنس (ڈی جی جی آئی)، سنٹرل بورڈ آف ان ڈائرکٹ ٹیکسس اینڈ اور کسٹمز (سی بی آئی سی) نے حال ہی میں دیکھا ہے کہ دھوکہ دہی کے ارادے کے ساتھ کچھ افراد ٹیکس دہندگان کو فرضی سمن بھیج رہے ہیں جو ڈی جی جی آئی کے زیر تفتیش ہو سکتے ہیں یا نہیں بھی۔ جو جعلی سمن بھیجے جا رہے ہیں وہ اصلی لگ سکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس دستاویزی شناختی نمبر (ڈی آئی این) ہے، لیکن یہ ڈی آئی این نمبر ان اداروں کے معاملے میں ڈی جی جی آئی کی طرف سے جاری نہیں کیے جاتے ہیں۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے، ڈی جی جی آئی جعلی اور دھوکہ دہی پر مبنی سمن بنانے اور بھیجنے میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کو اطلاع دے کر اور شکایت درج کر کے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔
سی بی آئی سی نے سرکلر نمبر 122/41/2019-جی ایس ٹی مورخہ 05 نومبر 2019 کو سی بی آئی سی افسران کی طرف سے ٹیکس دہندگان کو بھیجے گئے مواصلات پر ڈی آئی این بنانے اور حوالہ دینے کے لیےجاری کیا ہے۔ ٹیکس دہندگان کی آگاہی کے لیے، یہ یاد دلایا جاتا ہے کہ ٹیکس دہندگان سی بی آئی سی کی ویب سائٹ پر موجود ’ویری فائی سی بی آئی سی-ڈی آئی این ‘ ونڈو یا ڈائریکٹوریٹ آف ڈیٹا مینجمنٹ (ڈی ڈی ای، )، سی بی آئی سی کے آن لائن پورٹل پر ڈی آئی این یوٹیلیٹی سرچ کا استعمال کرکے محکمے کی طرف سے کسی بھی مواصلات (بشمول سمن) کی صداقت کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
انفرادی ٹیکس دہندگان جن کو ڈی جی جی آئی / سی بی آئی سی فارمیشنوں سے سمن موصول ہوتے ہوں جو مشکوک یا ممکنہ طور پر جعلی لگتے ہوں وہ فوری طور پر متعلقہ دائرہ اختیار والے ڈی جی جی آئی/ سی بی آئی سی دفتر کو تصدیق کے لیے رپورٹ کر سکتے ہیں، تاکہ ان جعلی سرگرمیوں کے ذمہ داروں کے خلاف ضروری کارروائی کی جا سکے۔
***********
ش ح۔ م م ۔ن ا۔
U-4798
(Release ID: 2004885)
Visitor Counter : 100