جل شکتی وزارت

جل شکتی کے مرکزی وزیر، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت  نے پنجاب میں ہریکے بیراج سے نکلنے والے فیروز پور فیڈر کی باز آبادکاری سے متعلق میٹنگ کی صدارت کی


فیروز پور فیڈر کے ذریعے راجستھان میں آبپاشی کے لیے پانی کی فراہمی سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال

پنجاب اور راجستھان کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ سنٹرل واٹر کمیشن کو جمع کرائیں تاکہ بعد ازاں ڈی او ڈبلیو آر، آر ڈی اینڈ جی آر کی مشاورتی کمیٹی کی منظوری ی جاسکے

Posted On: 10 FEB 2024 6:23PM by PIB Delhi

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج نئی دہلی میں پنجاب میں ہریکے بیراج سے نکلنے والے فیروز پور فیڈر کی بحالی سے متعلق ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ فیروز پور فیڈر کے ذریعے راجستھان میں آبپاشی کے لیے پانی کی سپلائی سے متعلق کئی مسائل پر میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ممبر پارلیمنٹ جناب نہال چند، ایم ایل اے جے ویر سنگھ برار، سنٹرل واٹر کمیشن (سی ڈبلیو سی) کے چیئرمین جناب کشویندر ووہرا، سی ڈبلیو سی، راجستھان کے آبی وسائل کا محکمہ اور پنجاب کے محکمہ آبپاشی کے اہلکارو ں اور راجستھان کے گنگا نگر اور ہنومان گڑھ علاقے کے کسانوں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-02-10at18.24.15LKDC.jpeg

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فیروز پور فیڈر (51 کلومیٹر طویل) کی بحالی اور ریلائننگ کے لیے سنٹرل واٹر کمیشن کو پیش کی گئی پری فزیبلٹی رپورٹ کو منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ نہر بیکانیر نہر کو پانی فراہم کرتی ہے جس سے راجستھان کے گنگا نگر اور ہنومان گڑھ ضلع کو فائدہ ہوتا ہے۔ پنجاب اور راجستھان کے افسران کو ہدایت دی گئی کہ تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ جلد از جلد سنٹرل واٹر کمیشن کے افسران  کے سپرد کریں ۔ وزیر موصوف نے سی ڈبلیو سی کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ  پیش کئےجانےکے بعد جلد از جلد ڈی پی آر  کی جانچ کریں اور ڈی او ڈبلیو آر ، آر ڈی اینڈ جی آر  کی مشاورتی  کمیٹی کی منظوری لیں۔ مذکورہ بالا کے علاوہ پانی اور آبپاشی سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-02-10at18.24.29DEX0.jpeg

**********

ش ح۔ م م ۔ن ا۔

U-4793



(Release ID: 2004883) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Hindi , Punjabi