قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے آدی مہوتسو کا افتتاح کیا


جناب ارجن منڈا نے اس کے موقع پر درج فہرست قبائل کے لیے کاروباری سرمایہ فنڈ (وی سی ایف – ایس ٹی) کا آغاز کیا

آدی مہوتسو قبائلی بھائیوں اور بہنوں کے طرز زندگی، موسیقی، فن اور کھانوں کے بارے میں واقفیت حاصل کرنے کا ایک اچھا موقع ہے: محترمہ دروپدی مرمو

آدی مہوتسو کے توسط سے قبائلی روایات، سنسکرتی اور فخر کو پیش کیا جاتا ہے: جناب ارجن منڈا

Posted On: 10 FEB 2024 5:05PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج نئی دہلی میں واقع میجردھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں آدی مہوتسو 2024 کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارا ملک گوناگونیت سے مالامال ہے۔ تاہم ’کثرت میں وحدت‘ کا جذبہ ہمیشہ موجود رہا ہے۔ اس جذبے کی وجہ ہمارا ایک دوسرے کی روایات، کھانے اور زبان کو جاننے، سمجھنے اور اپنانے کا جذبہ ہے۔ ایک دوسرے کے لیے احترام کا یہ جذبہ ہمارے اتحاد کی بنیاد ہے۔ وہ آدی مہوتسو میں مختلف ریاستوں کی قبائلی ثقافت اور ورثے کے منفرد سنگم کو دیکھ کر خوش تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے سے قبائلی بھائیوں اور بہنوں کے طرز زندگی، موسیقی، فن اور کھانوں سے واقفیت حاصل کرنے کا یہ ایک اچھا موقع ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس تیوہار کے دوران لوگوں کو قبائلی معاشرے کی زندگی کے بہت سے پہلوؤں کو جاننے اور سمجھنے کا موقع ملے گا۔

صدر جمہوریہ کی مکمل تقریر ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اس موقع پر، قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے محترمہ دروپدی مرمو کی موجودگی میں درج فہرست قبائل کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ (وی سی ایف – ایس ٹی) کا آغاز کیا۔ صدر جمہوریہ نے درج فہرست قبائل کے لیے وینچر کیپیٹل فنڈ (وی سی ایف – ایس ٹی) کے آغاز کی ستائش کی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس سے درج فہرست قبائلی برادری کے لوگوں میں صنعت کاری اور اسٹارٹ اپ کلچر کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے قبائلی برادری کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس اسکیم کا فائدہ اٹھائیں اور نئے ادارے قائم کریں اور آتم نربھر بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں۔

اس موقع پر قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے کہا کہ آدی مہوتسو کے توسط سے قبائلی روایا،ت سنسکرت اور فخر کو پیش کیا جاتا ہے۔ بھارت میں، قبائلی آبادی 11 کروڑ سے زائد ہے اور یہ جشن قبائلیوں کی امیدو احترام کی  روشنی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001678W.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002V8I4.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WD2F.jpg

 

جناب ارجن منڈا نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نے اپنی خود کی تصوریت  سے پی ایم جن من کے توسط سے’سنکلپ‘ کو ’سدھی ‘ سے ملادیا اور ترقی کے ہدف کے طور پر تعلیم، صحت اور روزگار پر توجہ مرکو زکی۔

شری ارجن منڈا نے یہ بھی کہا کہ اس سال قبائلی برادری کی ثقافت اور روایت کی نمائندگی کرنے والے آدی مہوتسو میں 300 سے زیادہ اسٹالس ہیں جن میں 1000 صناعوں نے حصہ لیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیہی سیکٹر میں صنعت کاری کی قیادت میں ترقی پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے جہاں ہم ایک نیا کاروباری پونجی فنڈ شروع کر رہے ہیں۔ فنڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فنڈ اسٹارٹ اپس سمیت مینوفیکچرنگ، خدمات اور متعلقہ شعبے میں مصروف عمل قبائلی برادروں کے ذریعہ فروغ دی جانے والی کمپنیوں کو 10 لاکھ سے 5 کروڑ روپئے تک کا مالی تعاون فراہم کرکے درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے درمیان صنعت کاری کو فروغ دے گا۔

مرکزی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ آج پی وی ٹی جی مصنوعات ہنگری، گھانا، ہانگ کانگ، قبرص، بنگلہ دیش، نیپال، آسٹریا، ویت نام، ماریشس، پولینڈ اور متحدہ عرب امارات کو برآمد کی جا رہی ہیں جنہیں بھارتی سفارت خانوں کے ذریعے فروغ دیا گیا ہے۔

آدی مہوتسو کا انعقاد ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے ذریعے قبائلی امور کی وزارت کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے جس کا مقصد بھارت کے قبائلی ورثے کے بھرپور تنوع کو ظاہر کرنا ہے۔ اس سال یہ میلہ 10 سے 18 فروری 2024 تک منعقد کیا جا رہا ہے۔

درج فہرست قبائل کے لیے کاروباری پونجی فنڈ (وی سی ایف – ایس ٹی) کے بارے میں

یہ فنڈ، جو کہ سیبی کے تحت درج رجسٹر کاروباری پونجی پہل قدمی ہے، اس کی انتظام کاری آئی ایف سی آئی وینچر کے ذریعہ کی جائے گی، جو کہ حکومت ہند کے ادارے آئی ایف سی آئی لمیٹڈ کا ایک ماتحت ادارہ ہے۔ وی سی ایف – ایس ٹی میں ، ایم او ٹی اے  اور ٹرائیبل کوآپریٹیو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹی آر آئی ایف ای ڈی) ، دو سرمایہ کار ہیں۔ یہ اسکیم اسٹارٹ اپس اور تکنالوجی کاروباری انکیوبیٹرس میں پروان چڑھ رہیں یونٹوں سمیت مینوفیکچرنگ، خدمات اور متعلقہ شعبے میں مصروف عمل درج فہرست قبائل کے ذریعہ فروغ دی جانے والی کمپنیوں کو 10 لاکھ سے 5 کروڑ روپئے تک مالی تعاون فراہم کرکے درج فہرست قبائل (ایس ٹی)کے درمیان صنعت کاری کو فروغ دے گی، اور یونٹ / پروجیکٹ میں سالانہ 4 فیصد کے بقدر رعایتی شرح (درج فہرست قبیلے کی خواتین / درج فہرست قبیلے کے دیویانگ جن صنعت کاروں کے لیے سالانہ 3.75 فیصد رعایتی شرح)پر فراہم کیے جانے فنڈ سے اثاثہ جات کی تخلیق کو یقینی بنائے گی۔

فنڈ کے لیے ہدف کا حصہ بھارت کی قبائلی برادری ہوگی اور یہ اسکیم پورے ملک پر نافذ ہوگی۔ توقع ہے کہ اس فنڈ سے درج فہرست قبائل کے کاروباری افراد کے درمیان کاروبار کو فروغ ملے گا۔

دلچسپی رکھنے والے خواست گاران اسکیم کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے www.vcfst.in پر جا سکتے ہیں اور درج فہرست قبائل کے لیے کاروباری پونجی فنڈ (وی سی ایف – ایس ٹی) سے متعلق معلومات حاصل کرنے تقریب کے دوران آئی ایف سی آئی وینچر کیپٹل فنڈس لمیٹڈ کے اسٹال پر جا سکتے ہیں۔

*************

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4790


(Release ID: 2004859) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi , Tamil