وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل ایم آر ہری کمار کا انڈمان اور نیکوبار کمان (اے این سی) کا دورہ

Posted On: 09 FEB 2024 8:24PM by PIB Delhi

بحریہ کے سربراہ ایڈم آر ہری کمارنے محترمہ کلا ہری کمار، صدر (این ڈبلیو ڈبلیو اے) کے ہمراہ 06 سے 09 فروری 2024 تک انڈمان اور نکوبار کمان (اے این سی) کا دورہ کیا۔ پورٹ بلیئر میں ایئر مارشل سجو بالاکرشنن، کمانڈر-  ان چیف، انڈمان اور نکوبار کمان (سی آئی این سی اے این) اور محترمہ لتا سجو، صدر ڈی ڈبلیو ڈبلیو اے (اے اینڈ این خطہ)نے ان کا استقبال کیا۔

سی این ایس نے اے این سی صدر دفتر کا دورہ کیا اور انہیں بھارت کی واحد آپریشنل جوائنٹ سروسز کمانڈ کے کردار اور اہمیت کے بارے میں بتایا گیا۔ سی آئی این سی اے این نے انڈمان اور نکوبار جزائر کی جیو اسٹریٹجک صلاحیت کو اجاگر کیا جس میں اے این سی کے فوجی آپریشن کی حمایت اور 'ایکٹ ایسٹ' پالیسی میں تعاون پر زور دیا گیا۔ سی این ایس نے وجے باغ کا بھی دورہ کیا اور سی آئی این سی اے این اور اے این سی کے صدر دفتر کی سینئر قیادت کی موجودگی میں جہاز رانوں کی رہائش کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے آئی این ایس اتکروش میں پریسیزن اپروچ ریڈار (پی اے آر) کا بھی افتتاح کیا۔ یہ سہولت انتہائی درست افقی اور عمودی رہنمائی کے قابل بنائے گی تاکہ کم مرئیت کے حالات جیسے کہ شدید بارش اور دھند میں ہوائی جہاز کو محفوظ طریقے سے لینڈ کیا جا سکے۔ سی این ایس نے نیول جیٹی، پورٹ بلیئر میں آئی یو ایچ ڈی ایس ایس (انٹیگریٹڈ انڈر واٹر ہاربر ڈیفنس اینڈ سرویلنس سسٹم) کا بھی افتتاح کیا جس سے پورٹ بلیئر بندرگاہ کی سیکیورٹی میں اضافہ ہوا۔

شمالی اور جنوبی گروپ آف جزائر میں اے این سی یونٹوں کے دورے کے دوران ایڈ ایم آر ہری کمار، سی این ایس نے آئی این ایس کوہاسا، آئی این ایس باز اور آئی این ایس کردیپ میں نیول کمیونیکیشن نیٹ ورک (این سی این) مراکز کا افتتاح کیا جو کہ مواصلاتی اور آپریشنل صلاحیت کو مزید بڑھا دے گا۔ نیا این سی این حقیقی وقت میں حالات سے متعلق آگاہی اور مواصلات میں جوڑنے میں اضافہ کرے گا۔

سی این ایس نے کمانڈ کے مختلف یونٹس اور اداروں میں تعینات اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی، جس میں اے این سی کی میری ٹائم سیکیورٹی میں ان کی اہم شراکت کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اے این سی کے اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا۔

محترمہ کلا ہری کمار صدر این ڈبلیو ڈبلیو اے نے ایک خصوصی ڈی ڈبلیو ڈبلیو اے دیوس کے موقع پر اے این سی کی خواتین سے بات چیت کی اور این ڈبلیو ڈبلیو اے مرکز کا بھی دورہ کیا۔ محترمہ کلا ہری کمار نے نیوی چلڈرن اسکول، پورٹ بلیئر میں وی سی سہولت ’سکشم‘ کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(3)ADMRHARIKUMARCHIEFOFTHENAVALSTAFFVISITTOANDAMANANDNICOBARCOMMAND(ANC)8PSV.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(5)ADMRHARIKUMARCHIEFOFTHENAVALSTAFFVISITTOANDAMANANDNICOBARCOMMAND(ANC)67AM.JPG

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4677


(Release ID: 2004724) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi