پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
آئی ای ڈبلیو 2024 گوا میں زبردست کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
آئی ای ڈبلیو 2025 کی میزبانی 11 سے 14 فروری کے درمیان نئی دہلی کے یشو بھومی میں کی جائے گی
Posted On:
09 FEB 2024 6:17PM by PIB Delhi
گوا میں انڈیا انرجی ویک 2024 کا دوسرا ایڈیشن آج کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور اس اعلان کے ساتھ کہ گلوبل انرجی کنکلیو کا اگلا ایڈیشن 11 سے 14 فروری کے درمیان نئی دہلی کے یشوبھومی میں منعقد ہوگا۔
پٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے یہ بھی اعلان کیا کہ 2026 میں عالمی کانفرنس کا چوتھا ایڈیشن گوا میں آئی پی ایس ایچ ای ایم-او این جی سی-ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں ہوگا۔
اس چار روزہ تقریب کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا، جس میں تیل، گیس، حیاتیاتی ایندھن اور قابل تجدید کمپنیوں نے اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کی۔ اس پلیٹ فارم نے توانائی کے عالمی ایکو سسٹم کو توانائی اسپیکٹرم میں بامعنی شراکت داری کے ذریعے تعاون، جدت طرازی اور ترقی کرنے کی اجازت دی۔
انڈیا انرجی ویک 2024 گوا کی جھلکیاں:
پہلا دن، 6 فروری۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے گوا میں آئی ای ڈبلیو 2024 کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں وزیر اعظم مودی نے عالمی توانائی رہنماؤں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے توانائی کے شعبے میں غیر معمولی سطح کی سرمایہ کاری کے لیے بھارت کے عزم پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس شعبے میں بڑے پیمانے پر سرکاری اخراجات سے بھارت میں سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں پیدا ہوں گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے گوا میں او این جی سی انسٹی ٹیوٹ کے انٹیگریٹڈ سی سروائیول ٹریننگ سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعظم مودی نے پانی کے اندر فرار کی مشقوں اور تربیتی مرکز کے مظاہرے کے بارے میں بریفنگ بھی ملاحظہ کی۔
بعد ازاں پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ’’وی یو سی اے دنیا میں قوموں اور صنعتوں کے لیے توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانا‘‘ کے عنوان سے ایک وزارتی پینل میں شرکت کی، جس میں سعد بن شیریدہ الکعبی، توانائی امور، کابینہ وزیر، قطر، وکرم بھرت، قدرتی وسائل جمہوریہ گیانا، اور اوپیک کے سیکرٹری جنرل ہیثم الغیث شریک ہوئے۔
او این جی سی کے چیئرمین اور ایم ڈی ارون کمار سنگھ نے 'سستی توانائی تک رسائی حاصل کرنے میں صنعت کا کردار – بڑھتی ہوئی طلب اور پائیدار رسد میں توازن' کے عنوان سے ایک پینل مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ آنے والے برسوں میں بھارت کی توانائی کی طلب میں اضافہ جاری رہے گا اور یہ 17-18 سالوں کے بعد ہی کم ہونا شروع ہوگی۔
دوسرا دن - 7 فروری
انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) نے ایک رپورٹ 'انڈین آئل مارکیٹ آؤٹ لک ٹو 2030' جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت 2024 اور 2030 کے درمیان عالمی سطح پر تیل کی مانگ میں اضافے کا سب سے بڑا ذریعہ بن جائے گا۔
پیٹرونیٹ ایل این جی کے ایم ڈی اور سی ای او اکشے کمار سنگھ نے ’’ایل این جی مارکیٹوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی‘‘ کے موضوع پر لیڈرشپ پینل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا 2030 تک کل توانائی مکس میں قدرتی گیس کا حصہ 6 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کے ہدف کو حاصل کرنا سستی قیمتوں اور سپلائی چین میں بنیادی ڈھانچے کی ہم آہنگی پر منحصر ہے۔
بھارت کے جی 20 شیرپا اور نیتی آیوگ کے سابق سی ای او امیتابھ کانت نے 'ساؤتھ ساؤتھ کوآپریشن: انرجی فار انکلوسیو گروتھ' کے عنوان سے ایک وزارتی پینل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 2047 تک صاف توانائی کا برآمد کنندہ بن جائے گا۔ بھارت کے جی 20 شیرپا کانت نے کہا کہ ملک گرین ہائیڈروجن برآمد کرکے یہ سنگ میل حاصل کرے گا۔
تیسرا دن - 8 فروری
مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ایک پریس کانفرنس میں گوا میں آئی ای ڈبلیو 2024 کے دوسرے ایڈیشن میں دکھائی جانے والی ٹکنالوجی کی اختراعات کی ستائش کی۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے تخمینہ ہدف سے پانچ ماہ قبل پٹرول کے ساتھ 12 فیصد ایتھنول ملانے کا ہدف حاصل کرلیا ہے اور اس کی وجہ سے حکومت نے 2025 تک 20 فیصد ایتھنول ملانے کے ہدف پر نظر ثانی کی ہے۔
پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری پنکج جین نے 'بھارت - ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے توانائی کی منتقلی کا ایک خاکہ' کے عنوان سے اسپاٹ لائٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں توانائی کی مانگ کے مرکز کے طور پر بھارت کا ابھرنا قدرتی گیس کی خریداری کے لیے دنیا بھر میں ثالثی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) نے 'پیور فار شیور' کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے اس اقدام کا افتتاح کیا، جس کا مقصد ترسیل کی آخری سطح کی نااہلیوں کو ختم کرنا اور صارفین کے اطمینان کو غیر معمولی سطح تک بڑھانا ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 4762
(Release ID: 2004674)
Visitor Counter : 80