ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

فریٹ کوریڈور کےلیے وقف منصوبے


ای ڈی ایف سی  کی تعمیراور  1506 کلومیٹرڈبلیو ڈی ایف سی میں سے 1220 کلومیٹرکا کام  مکمل

Posted On: 09 FEB 2024 4:50PM by PIB Delhi

ریلوے کی وزارت نے دو فریٹ کوریڈور کے لیے وقف منصوبے(ڈی ایف سی) کی تعمیر کا کام لیا ہے۔ مشرقی وقف فریٹ کوریڈور(ای ڈی ایف سی) لدھیانہ سے سون نگر (1337 کلومیٹر) اور مغربی وقف فریٹ کوریڈور(ڈبلیو ڈی ایف سی) جواہر لال نہرو پورٹ ٹرمینل (جے این پی ٹی) سے دادری (1506 کلومیٹر) تک ای ڈی ایف سی کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور ڈبلیو ڈی ایف سی کے 1506 کلو میٹر میں سے 1220 کلو میٹرکا کام مکمل ہو چکا ہے اور مکمل شدہ حصوں میں ٹرین آپریشن جاری ہے۔

وقف  فریٹ کوریڈور کی تعمیر سے زیادہ ایکسل لوڈ ٹرینوں، ڈبل اسٹیک کنٹینر ٹرینوں (ڈی ایس سی) کے ساتھ لاجسٹک لاگت میں کمی آئے گی اور مغربی بندرگاہوں کے ذریعہ شمالی اندرونی علاقوں تک رسائی تیز ہوگی اور اس سے نئے صنعتی مراکز اور گتی شکتی کارگو ٹرمینل کی ترقی بھی ہوگی۔

وقف فریٹ کوریڈور کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے، حکومت نے فنڈ کی بروقت فراہمی کی ہے اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ براہ راست اور مختلف فورموں یعنی پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ (پی ایم جی) وغیرہ کے ساتھ قریبی تال میل کے ذریعہ پروجیکٹ اراضی کے حصول کی سرگرمیوں کی نگرانی کی ہے۔

یہ اطلاع ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

4768

 



(Release ID: 2004646) Visitor Counter : 55


Read this release in: English , Hindi , Marathi