صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی

Posted On: 09 FEB 2024 3:39PM by PIB Delhi

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسن محمود نے آج (9 فروری 2024) کو راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر محمود کا خیرمقدم کرتے ہوئے، صدرجمہوریہ نے، وزیر اعظم شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش کی مسلسل چوتھی بار وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس بات پر اعتماد کا اظہار  کیا کہ ان کی قیادت میں بنگلہ دیش ترقی اور خوشحالی کے نئے سنگ میل حاصل کرے گا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال بنگلہ دیش، ہندوستان کے مفاد میں ہے اور باہمی  تعلقات کو  پیشرفت کرتے  ہوئے دیکھنے کے لیے، دونوں طرف وسیع سیاسی خواہش ہے۔

صدرجمہوریہ نے دوطرفہ تعاون کے تقریباً تمام شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، جیسے کہ سرحد اور سلامتی، تجارت، رابطے، بجلی، بنیادی ڈھانچہ ، عوام سے عوام کے روابط وغیرہ۔انھوں نے واضح طور پر کہا کہ فریقین ریل،سڑک اور آبی گزرگاہوں کا احیاء کرتے رہے ہیں جو کہ  روایتی طور پر دونوں طرف کے لوگوں اور معیشتوں کو جوڑتی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ نئے کنیکٹیویٹی رابطے بھی قائم کر رہے  ہیں۔

*****

U.No.4747

(ش ح –ا ع  - ر ا) 


(Release ID: 2004471)
Read this release in: English , Hindi , Tamil