شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم ڈیوائن اسکیم کے مقاصد

Posted On: 08 FEB 2024 3:48PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  بتایا کہ پرائم منسٹر ڈیولپمنٹ انیشیٹو فار نارتھ ایسٹ ریجن (پی ایم – ڈیوائن ) نے مرکزی بجٹ 23-2022 ء  میں  100 فی صد  مرکزی فنڈنگ کے ساتھ ایک نئی مرکزی سیکٹر اسکیم  کا اعلان کیا  ہے اور 12 اکتوبر  ، 2022 ء کو مرکزی کابینہ نے کل اخراجات کے ساتھ   ، اسے  23-2022 ء  سے 26-2025 ء  تک کی 4 سالہ مدت کے لیے 6600 کروڑ روپے   کی لاگت سے منظوری دی ، جس کا مقصد ریاستوں کی ضروریات  کو محسوس کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچے اور سماجی ترقی کے منصوبوں کو فنڈ فراہم کرکے   شمال مشرقی خطے  کی تیز رفتار اور مجموعی ترقی کرنا ہے۔

پی ایم - ڈیوائن  اسکیم کے مقاصد میں   (i) پی ایم گتی شکتی  کے  اصل  ویژن کے مطابق، بنیادی ڈھانچے کو یکساں طور پر فنڈ  فراہم کرنا؛ (ii)  شمال مشرقی خطے  کی ضروریات  کی بنیاد پر سماجی ترقی کے منصوبوں  میں تعان کرنا ؛ (iii) نوجوانوں اور خواتین کے لیے  روز گار کی سرگرمیوں کو فعال کرنا اور (iv) مختلف شعبوں میں ترقیاتی خلا کو پُر کرنا شامل ہیں ۔

اسکیم کے مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے، پی ایم – ڈیوائن  کے تحت  05 فروری ، 2024 ء  کو تری پورہ سمیت  شمال مشرقی خطے  کے لیے 2806.65 کروڑ روپے  کی لاگت  کے  مندرجہ ذیل 17 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے:

 

نمبر شمار

پروجیکٹ کا نام

ریاست / ایجنسی

نافذ کرنے والا محکمہ / ایجنسی

اے ایف ایس  کے مطابق منظور شدہ لاگت

( کروڑ  روپے میں)

پی ایم ڈیوائن سیکٹر

1

کامروپ ضلع میں 20 اسکولوں کو سنٹر آف ایکسی لینس کے طور پر تبدیل کرنا

آسام

پی ڈبلیو ڈی

132.86

سماجی  ترقی

2

سیوا ساگر ضلع، آسام میں میڈیکل کالج (100 داخلے) کی تعمیر۔

آسام

پی ڈبلیو ڈی

499.82

سماجی  ترقی

3

راجدھانی کے علاقے میں گوہاٹی میں ماں  کامکھیا رسائی کاریڈور کی ترقی۔

آسام

پی ڈبلیو ڈی

498.37

بنیادی ڈھانچہ

4

ایل جی بی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو جوڑنے والی موجودہ 2 لین سڑک کو 4 لین سڑک تک اپ گریڈ کرنا / چوڑا کرنا وی آئی پی  جنکشن سے دھراپور جنکشن تک (کل لاگت 358.47 کروڑ)

آسام

پی ڈبلیو ڈی

271.45

بنیادی ڈھانچہ

5

منی پور ٹیکنیکل یونیورسٹی  ( ایم ٹی یو ) ، امپھال ویسٹ ڈسٹرکٹ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی

منی پور

ایم ٹی یو

54.16

سماجی  ترقی

6

نئی چار لین سڑک کی تعمیر اور نیو شیلانگ ٹاؤن شپ میں موجودہ دو لین سڑک کو سائیکلنگ ٹریکس، یوٹیلیٹی ڈکٹ، فٹ پاتھ وغیرہ کے ساتھ چار لین میں تبدیل کرنا۔

میگھالیہ

ڈی ٹی ای  شہری امور

146.79

بنیادی ڈھانچہ

7

ریاست میزورم کے مختلف اضلاع میں مختلف مقامات پر بانس لنک روڈز کی تعمیر کے لیے پائلٹ پروجیکٹ - (i) تیوریل ایئر فیلڈ سے شمالی چلٹلنگ (18 کلومیٹر) 33.58 کروڑ روپے کی لاگت سے; اور (ii) لینگپوئی سے سائفل بانس پلانٹیشن (41 کلومیٹر) 66.42 کروڑ روپے کی لاگت سے۔

میزورم

پی ڈبلیو ڈی

100.00

بنیادی ڈھانچہ

8

مشرقی ناگالینڈ کی خصوصی ترقی سے متعلق روزی روٹی کے منصوبے - (22 نمبر)

ناگالینڈ

شعبہ

پسماندہ علاقہ

( ڈی یو ڈی اے )

180.00

روز گار

9

ویسٹ سکم میں پیلنگ سے سانگا چوئلنگ تک مسافر روپ وے سسٹم کے لیے گیپ فنڈنگ - 108.39 کروڑ  روپے کی لاگت سے۔ کل لاگت کا 63.39 کروڑ  ( 58 فی صد )

سکم

سیاحت  اور شہری ہوا بازی کا محکمہ

63.39

بنیادی ڈھانچہ

10

ساوتھ سکم میں دھاپر سے بھلی ڈنگہ تک ماحول دوست مسافر روپ وے (کیبل کار) کے لیے گیپ فنڈنگ -  209.57 کروڑ روپے کی لاگت سے۔ کل لاگت کا 57.82 کروڑ (28 فی صد) روپے۔

سکم

 سیاحت اور شہری ہوا بازی کا محکمہ

57.82

بنیادی ڈھانچہ

11

تریپورہ میں دور دراز بستیوں کو قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کے لیے سولر مائیکرو گرڈ کا قیام

تریپورہ

ٹی آر ای ڈی اے ، توانائی کا محکمہ

80.79

سماجی  ترقی

12

اے جی ایم سی  اور جی بی پی اہسپتال میں 200 بستروں والے ایم سی ایچ  (زچہ بچہ کی صحت) ونگ کا قیام

تریپورہ

 صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ

192.09

سماجی  ترقی

13

منشیات کے عادی افراد کے لیے مربوط بحالی مرکز کا قیام (کل لاگت 121.90 کروڑ روپے)۔

تریپورہ

 صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ

86.12

سماجی  ترقی

14

اگرتلہ میں ڈینٹل کالج کا قیام

تریپورہ

 صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ

202.00

سماجی  ترقی

15

شمال مشرقی  بھارت ، گوہاٹی میں اطفال اور بالغ ہیماٹولیمفائیڈ کینسر کے انتظام کے لیے وقف خدمات کا قیام

مرکزی/دیگر ایجنسی

ڈاکٹر بی بی سی آئی، گوہاٹی

(ڈی اے ای  ، جی او آئی )

129.00

سماجی  ترقی

16

نیکر لائیولی ہوڈ امپروومنٹ پروجیکٹ (ملٹی اسٹیٹ) - ویلیو ایڈڈ پروڈکٹس کے لیے کیلے کے سیوڈو اسٹیم کا استعمال

مرکزی/دیگر ایجنسی

این ای سی ٹی اے آر

( ڈی ایس ٹی ، جی او آئی )

67.00

روز گار

17

شمال مشرقی بھارت (ملٹی اسٹیٹ) میں سائنسی نامیاتی زراعت کو فروغ دینا

مرکزی/دیگر ایجنسی

این ای سی ٹی اے آر

( ڈی ایس ٹی ، جی او آئی )

44.99

روز گار

 

*****

ش ح  ۔ و ا  ۔ ع ا

U.No. 4718


(Release ID: 2004465) Visitor Counter : 58


Read this release in: English , Manipuri , Hindi , Assamese