بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مسافر فیری سروسز

Posted On: 09 FEB 2024 1:40PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت کے ناگا پٹنم سے  سری لنکا کے کانکے سنتھورائی تک  مسافر وں کو لانے لے جانے والی  فیری سروسز کو 14 اکتوبر 2023 کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تھا اور اس نے 20 اکتوبر 2023 تک  چار راؤنڈ مکمل کر لئے ہیں، جس کے  بعد فیری آمدورفت کے لئے  موسم کی صورتحال  نا خوش گوار  ہو گئی۔  فیری خدمات کے تعلق سے مسافروں کا ردعمل تسلی بخش تھا۔

خلیجی ممالک میں بھارتی تاریکین وطن کے لئے کیرالہ اور خلیج کے درمیان  مسافر بردار جہاز سروس شروع کرنے کی خاطر ، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت  کو  تین وی آئی پی حوالہ جات موصول ہوئے تھے۔

(i)  کیرالہ کے الپوزا سے لوک  سبھا کے ممبر پارلیمنٹ  جناب ایڈوکیٹ اے ایم عارف  کی جانب سے مؤرخہ  20 ستمبر 2023 کو خط موصول ہوا تھا۔

 (ii) کیرالہ حکومت میں بندرگاہوں ، عجائب گھر ، آثار قدیمہ اور آرکائیوز، کے وزیر جناب احمد دیورکوویل کی طرف سے مؤرخہ  17 اکتوبر 2023 کو خط موصول ہوا تھا۔

(iii)  کیرالہ حکومت میں ٹرانسپورٹ، کے وزیر جناب انٹونی راجو کی جانب سے مؤرخہ 17 اکتوبر 2023 کو خط موصول ہوا۔

کیرالہ حکومت کی ماتحتی میں  متعلقہ شراکت داروں یعنی شپنگ کارپوریشن آف انڈیا، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ، کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ، کیرالہ میری ٹائم بورڈ اور نورکا روٹس جو ایک ایجنسی ہے، کے ساتھ بات چیت ہوئی۔  شپنگ کارپوریشن آف انڈیا، نورکا روٹس اور کیرالہ میری ٹائم بورڈ کے درمیان10 نومبر 2023 اور 15 دسمبر 2023 کے درمیان  ورچوئل میٹنگیں ہوئیں،  جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کے ایم بی اور نورکا ، دلچسپی رکھنے والی جماعتوں سے پیشکش کے لئے ایک کھلا اشتہار جاری کریں گے جن کے لیے مناسب جہاز آسانی سے دستیاب ہوں گے تاکہ کیرالہ اور خلیج کے درمیان آپریشن شروع کیا جائے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نورکا ، مسافروں کی مانگ، جہاز کے آپریشن کی فریکوئنسی اور ٹکٹوں کی قیمتوں کے لیے سروے کرے گا۔

***

ش ح۔  ع ح ۔ ک ا


(Release ID: 2004448) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi , Tamil