صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے آئی سی اے آر-انڈین ایگریکلچرل انسٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے 62ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی
Posted On:
09 FEB 2024 1:51PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (9 فروری 2024) نئی دہلی میں آئی سی اے آر -انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے 62ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ہندوستان میں غذائی تحفظ کا مقصد حاصل کرنے میں بے مثال تعاون کیا ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ نے نہ صرف زراعت سے متعلق تحقیق اور ترقی کے کام کو موثر طریقے سے انجام دیا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا ہے کہ اس طرح کی تحقیق زمین پر پہنچے۔ انہیں اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس انسٹی ٹیوٹ نے 200 سے زیادہ نئی ٹیکنالوجیز تیار کی ہیں۔ سال 2005 اور 2020 کے درمیان، آئی اے آر آئی نے 100 سے زیادہ اقسام تیار کی ہیں اور اس کے نام پر 100 سے زیادہ پیٹنٹ ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان میں ایک بڑی آبادی زراعت سے روزی روٹی کماتی ہے۔ زراعت کا ہندوستان کی جی ڈی پی میں بھی نمایاں حصہ ہوتا ہے۔ اس لیے اس بات کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے کہ ہماری معیشت کی یہ بنیاد زیادہ سے زیادہ فروغ پائے اور اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے، نئے زرعی طریقوں کو فروغ دینے اور ایک ہموار آبپاشی کا نظام فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ حکومت نے کسانوں کے لئے آمدنی کا تحفظ فراہم کرنے کے واسطے تمام فصلوں کے لیے ایم ایس پی میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسانوں اور زراعت سے متعلق مسائل سے ہم سب واقف ہیں۔ ہمارے بہت سے کسان بھائی بہن اب بھی غریبی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ تیزی کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا کہ کسانوں کو ان کی پیداوار کی صحیح قیمت ملے اور وہ غریبی کی زندگی سے خوشحالی کی طرف بڑھیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ جب ہندوستان سال 2047 میں ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر ابھرے گا تو ہندوستانی کسان اس سفر کی صف اول میں ہوں گے۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں–
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ن ا۔
U-4722
(Release ID: 2004418)
Visitor Counter : 89