کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پی ایم گتی شکتی کے تحت نیٹ ورک پلاننگ گروپ کی 65ویں میٹنگ میں بنیادی ڈھانچے کے پانچ منصوبوں کا تجزیہ کیا گیا


این پی جی نے سڑک، ریل اور شہری ٹرانزٹ منصوبوں کا جائزہ لیا

Posted On: 09 FEB 2024 12:18PM by PIB Delhi

نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) کی 65 ویں میٹنگ صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری جناب راجیو سنگھ ٹھاکرکی صدارت میں نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) ، ریلوے کی وزارت (ایم او آر)، اور مکانات اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کے سڑک، ریل اور شہری ٹرانزٹ کے پانچ پروجیکٹوں کا جائزہ لیا گیا۔ این پی جی نے پی ایم گتی شکتی اصولوں پر مبنی مربوط منصوبہ بندی کے نقطہ نظر سے پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ پروجیکٹ کی تفصیلات کی جانچ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان (این ایم پی) کی منصوبہ بندی/ نقشہ سازی کی بنیاد پر کی گئی۔تجزیہ کے اس عمل سے حاصل نتائج کے بارے میں  مختلف اقتصادی/سماجی نوڈس، اور ملٹی ماڈل بنیادی ڈھانچے کے ساتھ رابطے کو بہتر بنانے کے مقصد سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ جن منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ان کا خلاصہ ذیل میں دیا گیا ہے۔

  1. ایم اوآرٹی ایچ: گوا، میگھالیہ اور آسام میں شاہراہوں کے منصوبے

ایم اوآرٹی ایچ کے پروجیکٹس، ریاست گوا میں این ایچ -66 کے 45 کلومیٹر طویل حصے کو چار لین کرنے اور ریاست میگھالیہ اور آسام میں مولنگکھنگ - پنچگرام سڑک کی توسیع کرکے 2 لین سے 4 لین تک بڑھانے سمیت 118 گرین فیلڈ اسٹریچ  اور43 کلومیٹرطویل اور براؤن فیلڈ اسٹریچ سے متعلق ہیں۔ دونوں منصوبوں کے وسیع تر اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے جن میں لاجسٹکس سے متعلق  لاگت میں کمی، ٹریفک کی بھیڑ میں کمی اور ٹریفک کی اوسط رفتار میں اضافہ شامل ہے۔

2.ایم او آر : بہار میں ریل-  اوور - ریل بلب لائن کی تعمیر

اس کے علاوہ، بہار کے اورنگ آباد ضلع میں تقریباً 17.49 کلومیٹرطویل نبی نگر (انکورہا) کے مقام پر میں ایک بلب لائن کی تعمیر کے لیے ریلوے کے منصوبےکا جائزہ لیا گیا۔ آر او آر بلب لائن کی تعمیر کے نتیجے میں دو ریلوے لائنوں کی گریڈ علیحدہ ہوگی جس کے نتیجے میں ٹرینوں کی حراست میں کمی آئے گی، ٹرانزٹ ٹائم میں کمی ہوگی، قریبی علاقے میں نبی نگر پاور پلانٹ تک کوئلے کی نقل و حرکت کی لاجسٹک کارکردگی میں اضافہ ہوگا، اور خاص لائنوں کے سیکشن کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

3. ایم او ایچ یو اے: بنگلور اور دہلی/ این سی آر میں شہری میٹرو ٹرانزٹ پروجیکٹس

ایم او ایچ یو اے کے دو شہری ٹرانزٹ میٹرو کوریڈور پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں این سی آر کے علاقے میں ڈی ایم آر سی کا     ریٹھالا-بوانا-نریلا-کونڈلی (ہریانہ) میٹرو کوریڈور اور جے پی نگر سے کیماپورہ تک 2 کوریڈورز کے ساتھ 44.65 کلومیٹرطویل کے بنگلور میٹرو ریل پروجیکٹ کا تیسرا مرحلہ اوراس کے ساتھ ہی مگڈی رو ڈ سے متصل او آر آر اورہوساہلی سےکڈاباگیرے تک کے پروجیکٹ شامل ہیں ۔ دونوں منصوبوں کے نتیجے میں بس اور ریل اسٹیشنوں کے ساتھ میٹرو کے ملٹی ماڈل انضمام، سڑکوں پر بھیڑبھاڑ میں کمی، سفر کے وقت کی بچت، ایندھن کی لاگت کی بچت، قابل اعتماد آپریشن اور کارکردگی، اور گاڑیوں سے نکلنےوالے دھویں کے  اخراج اور فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔  این پی جی نے جہاں انٹر موڈل انٹرفیس شامل ہووہاں ٹرانزیشن سے متعلق مناسب بنیادی ڈھانچےکےلئے پروجیکٹ کے محرک منصوبے کی تجویز پیش کی ۔

اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ پروجیکٹس نقل و حمل کے مختلف طریقوں کو مربوط کرتے ہوئے قومی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے، خاطر خواہ سماجی و اقتصادی فوائد پیش کریں گے اور خطوں کی مجموعی ترقی میں گراں قدرتعاون کریں گے۔

******

ش ح۔ع م ۔ف ر

 (U: 4717)



(Release ID: 2004329) Visitor Counter : 37