قانون اور انصاف کی وزارت
ایک ملک ایک چناؤ سے متعلق اعلیٰ سطح کی کمیٹی (ایچ ایل سی) کی مشاورت جاری
ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاوالے) اور عام آدمی پارٹی کے اراکین نے کمیٹی کے سامنے اپنے نظریات پیش کیے
Posted On:
08 FEB 2024 10:00PM by PIB Delhi
اعلیٰ سطح کی کمیٹی (ایچ ایل سی) کے چیئرمین جناب رام ناتھ کووند اور کمیٹی کے ارکان یعنی ڈاکٹر این کے سنگھ اور جناب سنجے کوٹھاری نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے وزیر مملکت اور ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاوالے) کے صدر جناب رام داس اٹھاولے کے ساتھ ذاتی طور پربات چیت کی۔ جناب اٹھاولے نے ملک میں بیک وقت انتخابات کے انعقادکے بارے میں اپنی پارٹی کے نظریات پیش کئے۔ مشاورت کو جاری رکھتے ہوئے،ایچ ایل سی نے عام آدمی پارٹی کے نیشنل سکریٹری جناب پنکج کمار گپتا، اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر جناب جیسمین شاہ کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اپنی پارٹی کےنظریات کمیٹی کے سامنے پیش کئے۔
******
ش ح۔ع م ۔ف ر
(U: 4713)
(Release ID: 2004313)
Visitor Counter : 102