اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی برادریوں کی سروسز میں نمائندگی

Posted On: 08 FEB 2024 5:43PM by PIB Delhi

عملہ اور تربیت کے محکمہ (ڈی او پی ٹی) نے سروسز میں اقلیتی برادریوں کی نمائندگی کو بڑھانے کے لیے، تمام محکموں کے سربراہان، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز، پبلک سیکٹر کے بینکوں اور مالیاتی اداروں، نیم سرکاری تنظیموں، خود مختار اداروں وغیرہ اور تمام تقرری کرنے والے حکام سے ڈی او پی ٹی کی طرف سے مورخہ 8.1.2007 کو جاری کردہ OM no. 39016/7(s)/2006-Estt(B) کے تحت مندرجہ ذیل رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کے لیے کہا ہے:

  1. سلیکشن کمیٹیوں کی تشکیل میں سبھی کی نمائندگی ہونی چاہیے۔ 10 یا اس سے زیادہ اسامیوں پر بھرتی کرنے کے لیے سلیکشن بورڈز/کمیٹیوں میں ایک رکن کا تعلق ایس سی/ایس ٹی سے اور ایک رکن اقلیتی برادری سے ہونا لازمی ہے۔
  2. جہاں اسامیوں کی تعداد 10 سے کم ہے جن پر تقرری کی جانی ہے، وہاں اس بات کی کوشش کی جانی چاہیے کہ درج فہرست ذات/قبائلی افسر اور اقلیتی برادری کے ایک افسر کو ایسی کمیٹیوں/بورڈز میں شامل کیا جائے۔
  3. حکومت، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز اور پبلک سیکٹر کے بینکوں اور مالیاتی اداروں میں تمام تقرریوں کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جانی چاہیے۔ انگریزی اور ہندی کے علاوہ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لوگوں کی بڑی تعداد کے ذریعہ بولی جانے والی زبانوں میں اشتہارات جاری کیے جائیں۔ مزید برآں، گروپ سی اور ڈی سطح کی پوسٹوں کے لیے، جن میں صرف بنیادی اہلیت کے تقاضے ہوتے ہیں، بھرتی کے لیے اسامیوں کے بارے میں معلومات کو عام چینلز کے علاوہ، اس علاقے کے اسکولوں اور کالجوں کے ذریعے بھی پھیلایا جانا چاہیے۔
  4. جہاں مقامی علاقوں میں اقلیتی برادری کی آبادی کا ارتکاز ہے، ان علاقوں میں مناسب انتظامات کے ذریعہ خالی اسامی کا سرکلر مقامی زبان میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

یہ اطلاع اقلیتی امور کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت

U: 4678


(Release ID: 2004176) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Hindi , Punjabi