سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جی پی ایس پر مبنی ٹول کلیکشن

Posted On: 08 FEB 2024 4:15PM by PIB Delhi

حکومت نے گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (جی این ایس ایس) کی بنیاد پر ،رکاوٹ  سے پاک  آزاد محصول اکٹھاکرنے  جیسی نئی ٹیکنالوجیوں کے نفاذ سے متعلق  مشاورتی خدمات فراہم کرنے کے لیے، ایک مشیر کا تقرر کیا ہے۔

ایف اے ایس ٹیگ کے ساتھ ایک اضافی سہولت کے طور پر، آزمائشی بنیادوں پر قومی شاہراہوں کے منتخب حصوں میں جی این ایس پر مبنی الیکٹرانک ٹول کلیکشن (ای ٹی سی) سسٹم کو ابتدائی طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہندوستان کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی (این ایچ اے آئی)، نامکمل کے وائی سی والے فاس ٹیگ صارفین کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے کہ وہ آر بی آئی کے رہنما خطوط کے مطابق اپنے ‘اپنے صارف کو جانیں’  (کے وائی سی) کا عمل پورا کریں ۔

نامکمل کے وائی سی والے فاس  ٹیگز 29فروری2024 کے بعد، بینکوں کے ذریعہ بلیک لسٹ کردیئے جائیں گے۔ نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے پہلے تمام جاری کنندہ بینکوں کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ تمام فاس ٹیگ صارفین کے کے وائی سی کو یکم مارچ 2023سے پہلے مکمل کریں، تاہم 100 فیصد تعمیل حاصل نہیں کی گئی۔ این ایچ اے آئی کے حالیہ اقدام کا مقصد فاس ٹیگ سسٹم کو 100 فیصد کے وائی سی کے  عین مطابق بنانا ہے تاکہ فیس پلازوں میں سڑک استعمال کرنے والوں کو تکلیف سے بچا جا سکے۔ ‘‘ایک گاڑی ایک فاس ٹیگ’’ کے تحت این ایچ اے آئی کا مقصد ایک گاڑی پر جاری کردہ متعدد فاس ٹیگز کو غیر فعال/بلیک لسٹ کرنا ہے۔

ایسے واقعات کی اطلاع دی گئی ہے، جن میں ایک گاڑی  کے لیے  جاری مختلف  فاس ٹیگ کو گاڑی کی ونڈ اسکرین پر چپساں کیے بغیر، دوسری گاڑی (گاڑیوں) میں استعمال کیا جایا جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں صارف کی فیس کی کٹوتی بھی ہوتی ہے، چاہے اس گاڑی نے فیس پلازہ سے تجاوز نہ کیا ہو۔ ایک گاڑی ایک فاس ٹیگ پہل کے ساتھ، فاس ٹیگ کے اس طرح کے غلط استعمال کو کم سے کم کیا جائے گا۔

درج ذیل اقدام سے ایک گاڑی ایک فاس  ٹیگ اقدام کا مقصد کارکردگی کو بڑھانا اور الیکٹرانک ٹول کلیکشن کو  مستحکم  کرنا ہے:

1 ٹرانزیکشن پروسیسنگ میں تاخیر کو کم کرنا

2 نظام  سے غیر فعال/بلیک لسٹڈ فاس  ٹیگ کی بڑی تعداد  کو متروک کرنا

3 فاس  ٹیگز کے غیر مجاز استعمال  کی روک تھام، جو گاڑی کی ونڈ اسکرین پر چسپاں نہیں ہیں

4 درج ذیل کے امکانات کو کم سے کم کرکے نظام کی کارکردگی کو  مجموعی اعتبار کو بڑھانا

دوسری گاڑی کے فاس  ٹیگ کا غلط استعمال اور دیگر دھوکہ دہی کی سرگرمیاں

5 ٹولنگ کے مقصد کے لیے گاڑی کا منفرد شناخت کنندہ بنانا۔

آر بی آئی کے ذریعہ جاری کردہ، ماسٹر ڈائریکشن- اپنے صارف کو جانیں (کے وائی سی) ڈائریکشن، 2016 (04 جنوری 2024 کو اپ ڈیٹ کیا گیا) کے ذریعے جاری رہنما خطوط – آر بی آئی/ ڈی بی آر/2015-16/18 ماسٹر ڈائریکشن ڈی بی آر، ااے ایم ایل، بی نمبر81/14جنوری001/2015-16 ، فاس ٹیگ صارفین سمیت، تمام پری پیڈ ادائیگی کے آلات (پی پی آئی) پر لاگو ہوتا ہے۔

رہنما خطوط میں تمام پی پی آئی، جیسے کہ فاس ٹیگ کے کے وائی سی کو مکمل طور پر کے وائی سی کے عین مطابق کرنے کی ضرورت ہے۔ رہنما خطوط میں کے وائی سی کی متواتر اپ ڈیٹ کی بھی ضرورت ہوتی ہے، جو زیادہ خطرہ سے دو چار صارفین کے لیے، ہر دو سال میں کم از کم ایک بار، درمیانے خطرے والے صارفین کے لیے ہر آٹھ سال میں ایک بار اور کم خطرے والے صارفین کے لیے ہر دس سال میں ایک بار آغاز  کی تاریخ سے اکاؤنٹ / آخری کے وائی سی اپ ڈیٹ تک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

این ایچ اے آئی کا مقصد ،حالیہ پہل کے ذریعے ،فیس پلازوں میں سڑک استعمال کرنے والوں کو پریشانی سے محفوظ رکھنے کے لیے فاس ٹیگ سسٹم کو 100 فیصد کے وائی سی کے مطابق بنانا ہے۔

یہ  معلومات سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.4669

(ش ح –ا ع  - ر ا) 



(Release ID: 2004131) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi , Tamil