سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

وِواد سے وشواس II اسکیم

Posted On: 08 FEB 2024 4:01PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے ذریعہ نوٹیفائی کردہ وِواد سے وشواس II اسکیم کے نفاذ کے بارے میں تازہ ترین صورتحال اور سڑک  نقل وحمل  اور شاہراہوں کی وزارت کے ذریعہ نوٹیفائی کردہ  معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے لحاظ سے تفصیلات درج ذیل ہے:

نمبر شمار

وی ایس وی- II درخواستوں کی تفصیل

تعداد

1.

مورخہ 05 فروری 2024 تک موصول درخواستوں کی مجموعی تعداد

120

2.

مسترد کردہ درخواستوں کی تعداد

07

3(a)

منظور شدہ درخواستوں اور سیٹلمنٹ کرنے کے لیے  پیش کش کی تعداد

56

(b)

منظور شدہ درخواستوں اور سیٹلمنٹ کرنے کے لیے  پیش کش کے ضمن میں ٹھیکیداروں کے ذریعے منطور شدہ پیشکش کی تعداد

43

 

وِواد سے وشواس II اسکیم کے تحت، ثالثی ایوارڈ کے لیے  درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ کی 31جنوری2023 اور عدالتی حکم کی 30اپریل2023 کی کٹ آف تاریخوں کے لحاظ سے 31 مارچ 2024 ہے۔ وزارت نے اپنی الگ وِواد سے وشواس II اسکیم کو بھی توسیع شدہ کٹ آف تاریخوں کے ساتھ نوٹیفائی کیا ہے، یعنی ثالثی ایوارڈ کے لیے 30ستمبر2023 اور کورٹ آرڈر کے لیے 31دسمبر2023؛ جس میں  درخواست دینے  کی آخری تاریخ 31 مارچ 2024 ہے۔

یہ  معلومات سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.4668

(ش ح –ا ع  - ر ا) 



(Release ID: 2004119) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi