شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ای ا یس آئی ڈی ایس-روڈ پروجیکٹ کی پیشرفت

Posted On: 08 FEB 2024 3:46PM by PIB Delhi

اسکیم نارتھ ایسٹرن اسپیشل انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس) (سڑکوں) کو شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت نے 01.04.2022 کومتعارف کرایا ہے جس میں نارتھ ایسٹ روڈ سیکٹر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای آر ایس ڈی ایس) کی سابقہ اسکیم اور سابقہ این ای ایس آئی ڈی ایس کے روڈ جزو کو شامل کیا گیاہے۔ 01.04.2022 سے اب تک این ای ایس آئی ڈی ایس (سڑکوں) کے تحت کل 11 پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی ہے جس کی کل تخمینہ لاگت 625.34 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ، سابقہ این ای ایس آئی ڈی ایس اور این ای ا ٓر آئی ڈی ایس اسکیم کے تحت، این ای ایس آئی ڈی ایس (سڑکوں) کے متعارف ہونے سے پہلے کل 77 پروجیکٹوں کو منظور کیا گیا تھا، جن کی کل تخمینہ لاگت  3525.31 کروڑ روپے تھی۔ ان میں سے 26  پروجیکٹ جس کی کل تخمینہ لاگت 1206.26 کروڑروپئے ہے، پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں اور کل 51 پروجیکٹس جن پر کل لاگت 2319.05 کروڑ آئے گی،نفاذکے مختلف مراحل میں ہیں۔

این ای ایس آئی ڈی ایس (سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے علاوہ) کے تحت کل 100 پروجیکٹس جن کی مالیت 2354.40 کروڑ کی ہے،کو منظوری دی گئی ہے۔ ان میں سے 6 پروجیکٹس جن کی لاگت 127.95 کروڑ ارب روپے ہے، مکمل ہوچکے ہیں ۔جبکہ 94 پروجیکٹ جن کی لاگت 2226.45 کروڑ روپئے ہے،نفاذ کے مختلف مراحل میں ہیں۔

یہ معلومات شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

******

 

ش ح۔م م۔ف ر

 (U: 4661)


(Release ID: 2004112)