محنت اور روزگار کی وزارت
مختلف ممالک میں مزدوروں کا استحصال
Posted On:
08 FEB 2024 5:28PM by PIB Delhi
وزارت خارجہ (ایم ای اے)، ان ہندوستانی کارکنوں کے ضمن میں اعداد وشمار کو برقرار رکھتی ہے، جوایمیگریشن چیک درکار (ای سی آر) پاسپورٹ رکھتے ہیں اور جو ای-مائیگریٹ پورٹل کے ذریعے 18 ای سی آرزمرہ کے ممالک میں بیرون ملک ملازمت کے لیے جاتے ہیں۔ ان زمرے کے ممالک میں افغانستان، بحرین، انڈونیشیا، عراق، اردن، کویت، لبنان، لیبیا، ملائیشیا، عمان، قطر، سعودی عرب، جنوبی سوڈان، سوڈان، شام، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور یمن شامل ہیں۔
بیرون ملک حکومت ہند کے مشن اور پوسٹ، ہر وقت چوکنا رہتے ہیں اور بیرونی ممالک میں ہندوستانی شہریوں سے موصول ہونے والی شکایات کی سرگرمی سے نگرانی اور پیروی کرتے ہیں۔ شکایات کو مختلف چینلز کے ذریعے موصول کیا جاتا ہے اور ان کا جواب دیا جاتا ہے جیسے کہ ایمرجنسی ٹیلی فون نمبر، واک- ان، ای- میل، سوشل میڈیا، x724 کثیر لسانی ہیلپ لائن اور اوپن ہاؤسز وغیرہ۔
جیسے ہی کسی پریشان حال ہندوستانی شہری کے بارے میں معلومات بیرون ملک ہندوستانی مشن/پوسٹ کو موصول ہوتی ہیں، وہ فوری طور پر متعلقہ ہندوستانی شہری، مقامی دفتر خارجہ اور دیگر متعلقہ مقامی حکام سے، جیسا کہ معاملہ ہو، حقائق کا پتہ لگانےاور معاملے اور ہندوستانی شہری کی فلاح و بہبود کی تصدیق کرنےکے لیے رابطہ کرتا ہے۔ مصیبت میں گرفتار ہندوستانی شہری کو ہر ممکن قونصلر مدد فراہم کرنے کے علاوہ، مشن/پوسٹ، جہاں بھی ضرورت ہو، قانونی مدد فراہم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ بیرون ملک کام کرنے والے فرد کی طرف سے یا اس کی طرف سے شکایت موصول ہونے پر، متعلقہ غیر ملکی آجر (ایف ای) کے ساتھ اس معاملے کو فعال طور پر اٹھایا جاتا ہے اور اگر ضرورت ہو تو ،متاثرہ کارکن کے کام کی جگہ کا بھی دورہ کیا جاتا ہے۔
ہندوستانی مشن/ پوسٹیں، دور دراز کے علاقوں میں باقاعدگی سے اوپن ہاؤسز اور قونصلر کیمپس کا اہتمام کرتی ہیں، تاکہ بیرون ملک ہندوستانی کارکنوں سے رائے حاصل کی جا سکے اور ان کی شکایات، اگر کوئی ہے ، کا ازالہ کیا جا سکے۔
خلیجی ممالک میں ہندوستانی مشنوں/پوسٹوں کے پاس دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، مارچ 2021 سے دسمبر 2023 کے دوران، خواتین سمیت ہندوستانی کارکنوں کی جانب سے کل 33252 شکایات موصول ہوئیں۔ ان کی ملک وار تفصیل درج ذیل جدول میں دی گئی ہے۔
ملک
|
موصولہ شکایات کی تعداد
|
بحرین
|
245
|
کویت
|
16436
|
عمان
|
3953
|
قطر
|
891
|
سعودی عربیہ
|
2967
|
متحدہ عرب امارات
|
8760
|
میزان
|
33,252
|
یہ معلومات لیبر اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.4664
(ش ح –ا ع - ر ا)
(Release ID: 2004110)