شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ سے قبل کی مدت کے مقابلے میں سال23-2022 کے دوران ، شہری ہوابازی کے  شعبے میں مسافروں کی آمدورفت میں  96 فیصد تک بحالی آئی  ہے


شیڈول آپریشنل ہوائی اڈوں کی تعداد 2014 سے پہلے 74 سے بڑھ کر آج 149 ہو گئی ہے

Posted On: 08 FEB 2024 5:07PM by PIB Delhi

کووڈ-19 وبا سے پہلےہندوستان ، دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی ہوابازی کی مارکیٹ میں سے ایک تھا۔ چھ سال کی مدت یعنی 15-2014 سے 20-2019 کے دوران، ہندوستانی ہوائی اڈوں نے مسافروں کی کل آمدورفت کے لحاظ سے 12.4فیصد کی مستحکم دو عددی کمپاؤنڈ سالانہ ترقی کی شرح ریکارڈ کی۔ کووڈ کے بعد، ہندوستانی ہوابازی کی صنعت ایک بار پھر ترقی کی راہ پر ہے اور کووڈ سے پہلے کے مقابلے میں، 23-2022 کے دوران، مسافروں کی کل آمدورفت 96 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

پچھلے بارہ مہینوں میں، دو گرین فیلڈ ہوائی اڈے، گجرات میں راجکوٹ اور کرناٹک میں شیوموگا کو آپریشنل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تریچی، ایودھیا، سورت، چنئی، تیزو، کانپور اور پورٹ بلیئر ہوائی اڈوں پر نئی ٹرمینلز کی عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں۔

سال2014 سے پہلے ملک میں 74 شیڈول آپریشنل ہوائی اڈے تھے اور آج تک ملک میں ان کی تعداد بڑھ کر 149 آپریشنل ہوائی اڈوں تک پہنچ گئی ہے۔

یہ معلومات  شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.4658

(ش ح –ا ع  - ر ا) 


(Release ID: 2004095) Visitor Counter : 65
Read this release in: Hindi , Punjabi , English