شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چھ ہوائی اڈوں پر رن وے کی، سی اے ٹی- III (کم مرئیت) کارروائی کے لیے تصدیق کی گئی

Posted On: 08 FEB 2024 5:08PM by PIB Delhi

دہلی میں شدید کہرے/سردی کی لہر کی وجہ سے جنوری 2024 میں پرواز کی کارروائیاں متاثر ہوئیں جن کی وجہ سے پروازیں تاخیر اور منسوخ ہوئیں۔

ڈی جی سی اے نے ضوابط جاری کیے ہیں ،جو آپریٹرز کو یہ یقینی بنانے کے لیے لازمی قرار دیتے ہیں کہ فلائٹ کے عملے کے تمام ارکان کو، ٹیک آف، انسٹرومینٹ اپروچز اور آپریشنز کے لیے سب سے کم سی اے ٹی-I/II/III ،کم سے کم قابل اطلاق ہونا چاہیے۔

آئی جی آئی  ہوائی اڈے دہلی پر سی اے ٹی-IIIبی، مرئیت کے حالات اور اے آئی پی سپلیمنٹ کے ذریعے مطلع اور وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کیے جانے والے ہوائی جہاز کے آپریشن کے لیے، کم مرئی طریقہ کار (ایل وی پی) کام کر رہے ہیں۔

ہندوستان میں کل چھ ہوائی اڈے ہیں ،جن پر رن وے کو دہلی، لکھنؤ، جے پور، امرتسر، بنگلورو اور کولکتہ میں سی اے ٹی- III (کم مرئی) آپریشنز کے لیے تصدیق شدہ  قرار دیا گیاہے۔

ڈی جی سی اے نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہر میٹرو ہوائی اڈے پر ایک ایمرجنسی کنٹرول روم (وار روم) کوفعال کریں جو اعلیٰ مینیجرز کے زیر انتظام  ہو اور  فوری فیصلے لینے اور کسی بھی غیر متوقع پیش رفت کو کم سے کم وقت میں حل کرنے کے مجاز ہیں۔ان میں  مسافروں کی شکایات، کے لیے فوری اقدامات کرنا، ہوائی جہاز کی زیادہ سے زیادہ نقل و حرکت اور دیگر متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر متاثرہ مسافروں کو مناسب سہولیات فراہم کرنا شامل ہے۔

یہ معلومات  شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.4657

(ش ح –ا ع  - ر ا) 


(Release ID: 2004091) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi