ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
آلودہ صنعتوں کوبند کرنے کے لیے گائیڈ لائن
Posted On:
08 FEB 2024 4:22PM by PIB Delhi
سنٹرل پالیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) نے‘معائنوں کے انعقاد، رپورٹ کی تیاری اور کارروائی کے لیے ایک معیاری پروٹوکول’ وضع کیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی اس پروٹوکول میں دی گئی ہدایات کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔
عام طور پر، معمولی عدم تعمیل کے لیے، قدرتی انصاف کے اصولوں کے مطابق یونٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے اور ماحولیات (تحفظ) ایکٹ کے سیکشن 5 کے تحت بند کرنےکی ہدایات جاری کرنے سے پہلے یونٹ کو موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ تاہم، انوائرمنٹ (تحفظ) ایکٹ، 1986 کے سیکشن 5 کے تحت بند کرنے کی ہدایات براہ راست یونٹ کو جاری کی جاتی ہیں اگر وہ ماحولیاتی معیارات اور دیگر کوتاہیوں کے حوالے سے مکمل طور پر عدم تعمیل کرتی ہے جن سے ماحول کوشدید نقصان پہنچنے کا امکان ہوتا ہے۔ اس طرح کی کچھ مجموعی عدم تعمیل سے متعلق نکات میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں:
- اگرجزوی طور پر صاف کیا ہوایا بغیرصاف کیا ہواکچرا اوربائی پاس اخراج دیکھا گیا ۔
- زیر زمین پانی میں صاف کیا ہوایا بغیرصاف کیا ہوا پانی یا دونوں کا انجکشن (ریورس بورنگ)۔
- آپریٹنگ یونٹ جس میں ناکارہ ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ (ای ٹی پی) یا فضائی آلودگی کنٹرول ڈیوائس (اے پی سی ڈی) ہے اور/یا ای ٹی پی یا اے پی سی ڈی کی تنصیب کے بغیر کام کر رہا ہے۔
- خطرناک کچرے کو غیر مجاز طریقے سے ٹھکانے لگانے یا پھینکنے سے شدید چوٹ کا خدشہ
- ماحولیات۔
آن لائن کانٹینیوئس ایفلوئنٹ/ ایمیشن مانیٹرنگ سسٹمز (او سی ای ایم ایس) کی حیثیت کی بنیاد پر، سی پی سی بی نے 2020 سے اب تک 215 صنعتی یونٹس کا معائنہ کیا ہے، جن میں سے 83 یونٹس ماحولیاتی اصولوں کی تعمیل نہیں کرتے پائے گئے۔ خلاف ورزیوں کی شدت کی بنیاد پر 7 یونٹس کوشوکاز نوٹس جاری کئےبغیربراہ راست بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ان تمام 7 یونٹوں نے بعد میں ماحولیاتی اصولوں کی تعمیل کی لہذا بندکرنےکی ہدایات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یونٹس کی فہرست ضمیمہ I کے طور پر منسلک ہے۔
ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ (ایس پی سی بیز)/ آلودگی کنٹرول کمیٹیاں (پی سی سیز) بھی رضامندی کی شرائط کی خلاف ورزیوں کے لیے واٹر ایکٹ، 1974/31اے کے ایئر ایکٹ، 1981 کے سیکشن 33 اےکے تحت وجہ بتاؤ یا بند کرنے کی ہدایات جاری کرتی ہیں۔
سی پی سی بی نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں سی پی سی بی اور وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) کے نمائندے ہوں گے اور سی پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ بندش کی ہدایت کو منسوخ کرنے / واپس لینے کی سفارشات کے لیے یہ کمیٹی متعلقہ صنعت کی طرف سے جمع کرائی گئی تعمیل کا جائزہ لیتی ہے اور مذکورہ کمیٹی کی سفارشات کے بعد سی پی سی بی کی طرف سے بندش کی ہدایت کی منسوخی جاری کی جاتی ہے۔
ضمیمہ- I
ان صنعتوں کی فہرست جن کو ماحولیاتی اصولوں کی شدید عدم تعمیل کی وجہ سے، شوکاز نوٹس جاری کیے بغیر، سی پی سی بی کی طرف سے براہ راست بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
نمبرشمار
|
یونٹ کا نام
|
شعبہ
|
1
|
میسرز میتھلا دگھداتپادک سہکاری سنگھ لمیٹڈ (سمستی پور ڈیری) سمستی پور، بہار
|
ڈیری
|
2
|
میسرز آستک ڈائسٹف پرائیویٹ لمیٹڈ، انکلیشور، گجرات
|
ڈائی اینڈ ڈائی انٹرمیڈیٹ
|
3
|
میسرز موئیکس اسپیشلٹی پیپر مل، مہسانہ، گجرات
|
گودا اور کاغذ
|
4
|
میسرز ہیما لیباریٹریز، رائچور، کرناٹک
|
فارماسیوٹیکل
|
5
|
میسرز اتھانی شوگرز لمیٹڈ، مہاراشٹر
|
چینی
|
6
|
میسرز دھراشیو سکھر کارخانہ لمیٹڈ، عثمان آباد، مہاراشٹر
|
چینی
|
7
|
میسرز جاگرتی شوگر اینڈ الائیڈ انڈسٹریز لمیٹڈ، دیوی، مہاراشٹر
|
چینی
|
یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح۔م م۔ف ر
(U: 4652)
(Release ID: 2004081)
Visitor Counter : 76