عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈی اے آر پی جی نے 2023 کے لیے سالانہ این ای ایس ڈی اے -وے فارورڈ رپورٹ جاری کی – ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے ای-سروسز کی فراہمی میں نمایاں پیش رفت
بھوپال، ممبئی اور گوہاٹی میں ای-حکمرانی پر 3 علاقائی کانفرنسوں کا انعقاد
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کل 16487 ای- خدمات فراہم کی جارہی ہیں
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 9 -این ای ایس ڈی اے -وے فارورڈ ماہانہ رپورٹیں شائع کی گئیں
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جموں و کشمیر سب سے زیادہ سے زیادہ (1117) تعداد میں ای -خدمات فراہم کرتا ہے
مجموعی طور پر 76فیصد لازمی ای- خدمات دستیاب ہیں ؛یعنی 2016 میں سے 1528 (56*36 ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے)، این ای ایس ڈی اے2021 کے تحت 69 فیصد سے مزید اضافہ
ای -خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے، آر ٹی ایس کمشنروں/ مجاز افسران کے ساتھ میٹنگ
مورخہ 04 جنوری 2024 کو ابھرتی ہوئی اور مستقبل کی ای – حکمرانی کے اقدامات، ای- کامرس کے اقدامات، اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے موضوع پر ایک پرجوش اور پرخیز اجلاس کا انعقاد کیا گیا
Posted On:
08 FEB 2024 1:34PM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے، 2023 کے لیے سالانہ این ای ایس ڈی اے -وے فارورڈ رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے لازمی ای-خدمات اور این ای ایس ڈی اے فریم ورک کے تحت، تمام ای- خدمات کے ضمن میں سال کے دوران کی گئی اہم پیش رفت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
محکمہ نے ای-خدمات کے فروغ کے لیے ،بالترتیب بھوپال، ممبئی اور گوہاٹی میں، تین علاقائی کانفرنسوں کا انعقاد کیا، جن سے وزیر مملکت (پی پی) ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور ریاستی حکومتوں کے سینئر معززین نے خطاب کیا۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے، دسمبر 2023 میں مجموعی طور پر 16487 ای خدمات فراہم کر رہی تھیں، جبکہ اپریل 2023 میں یہ تعداد 11614 تھی۔ ڈی اے آر پی جی کی طرف سے جائزہ، بہترین طریقوں کا اشتراک اور ایک تفصیلی شعبے وار مرکوز تجزیہ شیئر کیا گیا۔ یہ قابل ذکر ہے کہ جموں اور کشمیر ، مرکز کے زیر انتظام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی فہرست میں سب سے اوپر ہے، جہاں ای-خدمات کی زیادہ سے زیادہ تعداد 1117 ہے۔
یہ قابل ذکر ہے کہ فی الحال ممکنہ لازمی ای-خدمات کے 76 فیصد کی فراہمی کی سطح، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے حاصل کر لی ہے، جو کہ نیسڈا2021 کے تحت 69 فیصد سے بڑھ کر ہے۔ متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ ایک واحد متحد پورٹل ہے۔ اس مقصد کے لیے جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے علاوہ کیرالہ، آسام اور اڈیشہ کی ریاستیں اپنے متعلقہ متحد پورٹلز کے ذریعے سو فیصد ای خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ دیگر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی اہم پیش رفت کی ہے۔
محکمہ، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بہترین طور طریقوں کو پھیلا رہا ہے اور بے چہرہ اور از خود استحقاق پر مبنی خدمات کی فراہمی کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ سال 2023 کے دوران، مارچ سے دسمبر کے درمیان ،9 نیسڈا وے فارورڈ ماہانہ رپورٹس شائع کی گئیں، جن میں 7 شعبوں کا احاطہ کیا گیا اور 40 سے زیادہ بہترین طور طریقوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔
محکمہ نے، ای -خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے آر ٹی ایس کمشنروں/ مجاز افسران کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ اس نے ابھرتی ہوئی اور مستقبل کی ای -حکمرانی کے اقدامات اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے موضوع پر صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ پرخیز اجلاس بھی منعقد کیا۔
سالانہ رپورٹ یہاں پڑھیں: https://darpg.gov.in/sites/default/files/NWF_Annual%20Report.pdf
*****
U.No.4639
(ش ح –ا ع - ر ا)
(Release ID: 2003956)
Visitor Counter : 93