عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

وکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد ہراول اسکیموں  کی سیرابی کرنا ہے

Posted On: 08 FEB 2024 2:03PM by PIB Delhi

حکومت ہند، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی شراکت کے ساتھ، صفائی کی سہولیات، ضروری مالیاتی خدمات، ایل پی جی کنکشن تک رسائی، غریبوں کے لیے رہائش، خوراک کا تحفظ جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے، اپنی اہم اسکیموں کے ذریعےسیرابی  کے مشن میں سرگرم عمل ہے۔ اس میں مناسب غذائیت، قابل بھروسہ صحت کی دیکھ بھال، پینے کا صاف پانی، معیاری تعلیم وغیرہ اور مطلوبہ خدمات کو تمام  ہدف شدہ اور اہل مستفیدین کے لیے قابل رسائی بنانا شامل ہے۔ اس سمت میں ایک اور قدم، شہریوں کو دستیاب فوائد اور مختلف سہولیات کے بارے میں آگاہی کو یقینی بنانا تھا، تاکہ آخری میل کی ترسیل کو آسان بنایا جا سکے۔ اس مقصد کے ساتھ، بیداری پیدا کرنے اور استفادہ کنندگان کے اندراج کے ذریعے سیرابی کے لیے ایک ملک گیر مہم شروع کی گئی ہے جس کا نام ‘‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’’ ہے۔ ماضی میں، جل شکتی ابھیان اور خواہش مند اضلاع کے پروگرام کے علاوہ، سہولت اور تال میل کے لیے نوڈل افسروں کی تقرری کی گئی ہے۔ اسی طرح، حکومت ہند نے ریاستوں/اضلاع میں نوڈل افسروں کا تقرر کیا ہے تاکہ ریاستی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے  تئیں موثر تال میل  کیا جاسکے۔

یہ معلومات مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) ، سائنس اور ٹیکنالوجی  پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاءکےوزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.4639

(ش ح –ا ع  - ر ا) 



(Release ID: 2003942) Visitor Counter : 39