کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانکنی کی وزارت نے اہم معدنیات کی نیلامی پر روڈ شو کا انعقاد کیا

प्रविष्टि तिथि: 08 FEB 2024 1:35PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی کانکنی کی وزارت نے 7 فروری 2024 کو بھونیشور میں ایک روڈ شو منعقد کیا، جسے کریٹیکل اور اسٹریٹجک معدنیات کی افتتاحی نیلامی کی کامیابی کی تیاری کے طور پر کیا گیا اور  جس کا آغاز پارلیمانی امور، کوئلہ اورکانکنی کے  مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے 29 نومبر 2023 کو کیا تھا۔

روڈ شو میں ڈاکٹر وینا کماری ڈرمل، نامزد افسر اور کانکنی کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری اور سی ایم ڈی نالکو، جناب دھر پاترا کی موجودگی میں وقوع پذیر ہوا۔ اس تقریب میں کانوں کی وزارت اور ریاستی حکومت کے سینئر افسران، بولی دہندگان، صنعت کے مشیر، اور تلاش کی  ایجنسیوں نے شرکت کی۔

اس پہلی قسط میں، کل 20 اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے بلاکس کی نیلامی کی جا رہی ہے، جن میں سے 16 کمپوزٹ لائسنس دینے کے لیے اور 4 مائننگ لیز دینے  کے لیے ہیں۔ معدنیات میں گریفائٹ، گلوکونائٹ، لیتھیم، آر ای ای، مولیبڈینم، نکل، پوٹاش، پی جی ای اور فاسفورائٹ شامل ہیں۔ یہ بلاکس بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، جھارکھنڈ، اڈیشہ، تملناڈو، اتر پردیش اور جموں و کشمیر کے یوٹی میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان 20 معدنیاتی بلاکس میں سے 4 بلاک اوڈیشہ میں واقع ہیں۔ یہ روڈ شو ممکنہ بولی دہندگان کے ساتھ علاقائی مشغولیت کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

روڈ شو کا مقصد نیلامی کے عمل کے ذریعے ممکنہ بولی دہندگان کی رہنمائی کرنا تھا۔ جناب سریدھر پاترا، سی ایم ڈی، نالکو نے جدید ٹیکنالوجی، اقتصادی ترقی اور قومی سلامتی میں کریٹیکل اور اسٹریٹجک معدنیات کے اہم کردار پر زور دیا اوران کے متنوع صنعتی استعمال پر روشنی ڈالی۔

ایس بی آئی کیپٹل مارکیٹس لمیٹڈ، ٹرانزیکشن ایڈوائزر، ایم ای سی ایل (منرل ایکسپلوریشن کارپوریشن لمیٹڈ)، ٹیکنیکل کنسلٹنٹ اور ایم ایس ٹی سی (میٹل اسکریپ ٹریڈ کارپوریشن) ای-آکشن پلیٹ فارم فراہم کنندہ نے 20 بلاکوں کی نیلامی کے عمل کی تفصیلات، بولی جمع کرانے اور رجسٹریشن کے عمل کے تکنیکی پہلوؤں اور تکنیکی تفصیلات کا احاطہ کرتے ہوئےپرزینٹیشن پیش کیں۔

اختتامی خطاب میں، ڈاکٹر وینا کماری ڈرمل، نامزد افسر اور جوائنٹ سکریٹری،کانکنی کی وزارت نے کریٹیکل اور اسٹریٹجک معدنیات کے اہم کردار پر زور کا اعادہ کیا۔ انہوں نے حالیہ ترامیم کے مسودے اور کریٹیکل اور اسٹریٹجک معدنیات کی نیلامی کی سہولت کے لیے مستقبل کے اقدامات کے مسودے میں وزارت کانوں کے کردار کے بارے میں بصیرت بھی شیئر کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MinesRoadShowLW5Z.jpeg

ڈاکٹر ڈرمل نے کہا کہ کانوں کی وزارت نے ارجنٹائن کے کاتامارکا صوبے میں پانچ لیتھیم بلاکس کی تلاش کے لیے کے اے بی آئی ایل (کابِل )اور ارجنٹائن کے سرکاری ادارے کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کے ساتھ ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ ہندوستان کی کسی سرکاری کمپنی کے ذریعہ لیتھیم کی تلاش اور کان کنی کے منصوبے کے لیے یہ پہلا معاہدہ تھا۔ مزید برآں، انہوں  نے جدید ترین صنعتوں کے لیے اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کی فراہمی  چین کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی اور گھریلو محاذ پر حکومت ہند کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی وضاحت کی۔

ٹینڈر دستاویزات کی فروخت کی آخری تاریخ 13 فروری 2024 ہے اور بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 فروری 2024 ہے۔ اس کے بعد ای-آکشن بولی شروع ہوگی۔ تفصیلی معلومات  ایم ایس ٹی سی نیلامی پلیٹ فارم www.mstcecommerce.com/auctionhome/mlcl/index.jspپر دستیاب ہے۔

*********

ش ح۔ا ک ۔ ج

Uno-4641


(रिलीज़ आईडी: 2003940) आगंतुक पटल : 94
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi , Kannada