ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلوے کے ذریعہ 82 وندے بھارت ٹرین خدمات جاری
Posted On:
07 FEB 2024 4:08PM by PIB Delhi
ہندوستانی ریلوے کے ذریعہ31 جنوری 2024 تک، 82 وندے بھارت ٹرین خدمات پورے ہندوستان میں کام کر رہی ہیں، جو براڈ گیج (بی جی) برقی نیٹ ورک والی ریاستوں کو جوڑ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، ٹرین خدمات کے رکنے کی فراہمی اور وندے بھارت سمیت نئی ٹرین خدمات کا آغاز، ہندوستانی ریلوے پر ٹریفک جواز، آپریشنل فزیبلٹی، وسائل کی دستیابی وغیرہ کے تابع جاری عمل ہیں۔ ٹرین وار اور ریاست وار حاصل کردہ مالیت کا رکھ رکھاؤ نہیں کیا جاتا ہے۔
گولڈن کواڈریلٹرل (جی کیو) اور ڈائیگنل روٹس اور دیگر ’بی‘ روٹس پر محیط 10981 روٹ کلومیٹر سے زیادہ سیکشنل رفتار کو بڑھا کر 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، موجودہ نئی دہلی-ممبئی (بشمول وڈودرا-احمد آباد) اور نئی دہلی-ہاوڑہ (بشمول کانپور-لکھنؤ) روٹس پر سیکشنل رفتار کو 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھانے کے لیے کام شروع کیا گیا ہے۔ مالی سال 23-2022 کے دوران، وندے بھارت ٹرینوں کی کل آکیوپینسی 96.62 فیصد رہی۔
اس وقت ہندوستانی ریلوے نیٹ ورک پر چل رہی ہے وندے بھارت ٹرینوں کا بہتر ورژن، جس میں حفاظتی خصوصیات، تیز رفتاری، بہتر سواری اشاریہ اور مسافروں کی سہولیات جیسے آٹومیٹک پلگ ڈورز، ریکلائننگ ایرگونومک سیٹیں، ایگزیکٹیو کلاس میں گھومنے والی سیٹوں کے ساتھ آرام دہ سیٹنگ، ہر سیٹ کے لیے موبائل چارجنگ ساکٹ اور کوچ سسٹم سے لیس ہے۔
یہ اطلاع ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح – ق ت
U: 4613
(Release ID: 2003849)
Visitor Counter : 113