ٹیکسٹائلز کی وزارت

نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کے تحت 137 تحقیقی پروجیکٹوں کی منظوری، جن کی لاگت 474.7 کروڑ روپئے کے بقدر ہے

Posted On: 07 FEB 2024 5:33PM by PIB Delhi

نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم ) کو 1,480 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ منظوری دی گئی ہے جس کا مقصد ملک کو تکنیکی ٹیکسٹائل کے شعبے میں عالمی لیڈر بنانا ہے۔ یہ مالی سال 2020-21 سے 31.03.2026 تک قابل قبول ہے۔ اس مشن کے 4 عناصر ہیں۔ این ٹی ٹی ایم کے عنصر 1 کے تحت، ملک کی سرکاری تنظیموں/ بڑے تحقیقی اداروں/ ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشنز (ٹی آر ایز) کے لیے 1,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ این ٹی ٹی ایم کے تحت اب تک 137 تحقیقی منصوبے منظور کیے جا چکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے مذکورہ پروجیکٹوں کی کل لاگت 474.7 کروڑ روپے (تقریباً) ہے۔

گزشتہ تین سالوں کے دوران مذکورہ مشن کے تحت مختلف اداروں کو حکومت کی طرف سے فراہم کردہ گرانٹس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

سال

جاری کیا گیا سرمایہ (کروڑ روپے میں)

1

2020-2021

0.0

2

2021-2022

59.64

3

2022-2023

35.47

یہ اطلاع کپڑے کی صنعت کی مرکزی وزیر محترمہ درشنا جردوش کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4597



(Release ID: 2003803) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Hindi