تعاون کی وزارت
ملک میں کثیر ریاستی کوآپریٹو
Posted On:
07 FEB 2024 5:47PM by PIB Delhi
کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز (ایم ایس سیایس) ایکٹ، 2002 کے تحت رجسٹرڈ کوآپریٹو سوسائٹیاں خود مختار کوآپریٹو تنظیموں کے طور پر کام کرتی ہیں اور اپنے اراکین کے سامنے جوابدہ ہیں۔ ایم ایس سی ایس کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ، 2002 کی دفعات اور سوسائٹی کے منظور شدہ ضمنی قوانین کے مطابق کام کرتی ہیں۔ ’’کمیونٹی کے لیے تشویش‘‘ ایم ایس سی ایس ایکٹ، 2002 کے پہلے شیڈول میں درج تعاون پر مبنی اصولوں میں سے ایک ہے، جو کہتا ہے:
’اپنے اراکین کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، کوآپریٹیو سوسائٹیز اپنے اراکین کی جانب سے قبول کردہ پالیسیوں کے ذریعے کمیونٹی کی پائیدار ترقی کے لیے کام کرتی ہیں۔‘
مزید برآں، کوآپریٹو سوسائٹیز کے سینٹرل رجسٹرار (سی آر سی ایس) کے دفتر کے لیے ایک ڈیجیٹل پورٹل 06.08.2023 کو لانچ کیا گیا ہے تاکہ کارکردگی کو بڑھانے، کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے اور کاغذ کے بغیر ’’سبز‘‘دوستانہ ضابطہ ماحول کو فروغ دینے کے لیے ایم ایس سی ایس کے ساتھ تمام بات چیت اور مواصلات الیکٹرانک طریقے سے کیے جا سکیں۔ ’’پیپر لیس کام کاج‘‘ کو اور مضبوط کرنے کے لیے، ایم ایس سی ایس ایکٹ کی دفعہ 120 اے (ایم ایس سی ایس (ترمیمی) ایکٹ، 2003 کے ذریعے جوڑی گئی، 03.08.2023 کو نوٹیفائیڈ) الیکٹرانک شکل میں درخواست، دستاویزات، معائنے وغیرہ کو داخل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائیٹیوں کے لیے قرض اور مالی وسائل تک رسائی کو بڑھانے کے لیے ان کی معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے، درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:-
کوآپریٹو بحالی، تعمیر نو اور ترقیاتی فنڈ (سی آر آر ڈی ایف) مرکزی حکومت نے کمزور کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے احیاء کے لیے اور ایم ایس سی ایس ایکٹ کی دفعہ 63 اے کے مطابق ترقیاتی مقاصد کے لیے قائم کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پچھلے تین مالی سالوں میں منافع میں رہنے والی کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعہ سالانہ اس فنڈ میں ایک کروڑ روپے یا ایسی کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹی کے خالص منافع کا ایک فیصد، جو بھی کم ہو، جمع کیا جاتا ہے۔
ایم ایس سی ایس (ترمیمی) ایکٹ، 2023 کے ذریعے نان ووٹنگ شیئرز جاری کرنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے جو ووٹ دینے کے حق، بورڈ کے ڈائریکٹر یا جنرل باڈی کے اجلاسوں میں شرکت کرنے سمیت کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹی کے انتظام میں کوئی دلچسپی نہیں لے سکتا ہے۔ یہ ایم ایس سی ایس کو اپنے سرمائے کی بنیاد کو بڑھانے کے قابل بنائے گا۔
ایم ایس سی ایس (ترمیمی) ایکٹ، 2023 کے مطابق ایک کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹی کے بورڈ میں خواتین کے لیے دو نشستیں اور درج فہرست ذات یا درج فہرست قبائل کے لیے ایک نشست محفوظ رکھی گئی ہے۔
یہ بات امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
*****
ش ح – ق ت
U: 4606
(Release ID: 2003726)