امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کو فروغ

Posted On: 07 FEB 2024 4:00PM by PIB Delhi

حکومت نے 19 فروری 2021 کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی صنعتی ترقی کے لیے نئی مرکزی سیکٹر کی اسکیم کے بارے میں نوٹیفائی کیا تاکہ سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا جا سکے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل پالیسیوں/ اسکیموں کے ذریعے اس کی تکمیل کی گئی ہے:

  1. جموں و کشمیر صنعتی پالیسی 30-2021
  2. جموں و کشمیر صنعتی زمین الاٹمنٹ پالیسی، 30-2021
  3. جموں و کشمیر پرائیویٹ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پالیسی 30-2021
  4. جموں و کشمیر میں صنعتی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پالیسی، 2022
  5. جموں و کشمیر سنگل ونڈو ضابطہ، 2021
  6. ٹرن اوور ترغیبی اسکیم، 2021
  7. جموں و کشمیر اون پروسیسنگ، دستکاری اور ہینڈلوم پالیسی، 2020
  8. کوآپریٹیو/سیلف ہیلپ گروپس کے لیے مالی امداد کی اسکیم، 2020
  9. کاریگروں اور بنکروں کے لیے کریڈٹ کارڈ اسکیم، 2020
  10. جموں و کشمیر میں دستکاری کے شعبے کی ترقی کے لیے کارخانہ دار اسکیم، 2021
  11. دستکاری اور ہینڈ لوم ڈپارٹمنٹ کے دستکاروں/بنکروں کے لیے نظر ثانی شدہ تعلیمی اسکیم 2022
  12. ایکسپورٹ سبسڈی اسکیم، 2021

 مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے مندرجہ بالا اقدامات کے اثرات درج ذیل ہیں:

سال

صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری (کروڑ روپے میں)

2019-20

296.64

2020-21

412.74

2021-22

376.76

2022-23

2153.45

2023-24

2417.19

 

 

سیاحت، ہینڈلوم، فوڈ پروسیسنگ وغیرہ جیسے مختلف شعبوں اور تعمیرات، سڑکیں، بجلی وغیرہ جیسے بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے کی ترقی کو فروغ ملے گا۔

یہ بات امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

*****

ش ح – ق ت

U: 4608


(Release ID: 2003717)
Read this release in: English , Hindi , Telugu