سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی او ٹی پروجیکٹوں کے نفاذ میں درپیش چیلنج

प्रविष्टि तिथि: 07 FEB 2024 3:21PM by PIB Delhi

قومی شاہراہوں پروجیکٹوں کو مختلف طریقوں سے منظوری دی جاتی ہے جیسے ای پی سی، ایچ اے ایم، بی او ٹی وغیرہ۔ منصوبوں کے نفاذ کے کسی بھی انداز میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ تاہم، منصوبوں کے نفاذ کے دوران حاصل ہونے والے تجربے کی بنیاد پر، معیاری دستاویزات کی دفعات میں بہتری ایک مسلسل عمل ہے۔ بعض شقوں میں ترامیم جیسے کہ تعمیراتی مدت کے دوران ٹولنگ، واجب الادا قرض کی توضیح، ٹارگٹ ٹریفک کے مقابلے میں اصل ٹریفک میں فرق کے لیے رعایت کی مدت میں ترمیم، اضافی ٹول وے اور مسابقتی سڑکوں کی وجہ سے رعایتی مدت میں ترمیم، اتھارٹی کی طرف سے ڈیفالٹ کا معاوضہ، بی او ٹی پروجیکٹوں کے ایم سی اے کے فورس میجر لاگت، قانون میں تبدیلی، ٹرمینیشن کی ادائیگی کی گنتی، اتھارٹی کے ذریعہ پروجیکٹ کی خریداری وغیرہ پر حال ہی میں بین وزارتی کمیٹی کے اجلاسوں میں غور کیا گیا ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

4586


(रिलीज़ आईडी: 2003710) आगंतुक पटल : 87
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी