ارضیاتی سائنس کی وزارت

ارضیاتی سائنس میں نئی پیش رفتیں

Posted On: 07 FEB 2024 5:29PM by PIB Delhi

ملک میں مشاہداتی نیٹ ورک کی توسیع کے ذریعے شدید موسمی حالات کی نگرانی اور پیشین گوئی کو بہتر بنانے کے لیے اہم پیش رفت کی گئی ہے جس میں 2014 سے درج ذیل پیش رفتیں شامل ہیں:

  • 2014 میں 15 کے مقابلے میں 2023 میں 39 ڈوپلر ویدر راڈارس نیٹ ورک۔
  • 2014 میں 675 کے مقابلے 2023 میں 1208 خودکار موسمی اسٹیشن۔
  • 2014 میں 1350 کے مقابلے 2023 میں 1382 خودکار رین گیج۔
  • 2014 میں 19 کے مقابلے میں 2023 میں 35 ہائی ونڈ اسپیڈ ریکارڈرس۔
  • 2014 میں 43 کے مقابلے میں 2023 میں 56اوپری ہوا  کے مشاہدے کے نظام۔
  • 23 مینوئل پائلٹ بیلون (پی بی) اسٹیشنوں کو گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) پر مبنی اسٹیشنوں میں اپ گریڈ کیا گیا جبکہ 2014 میں کوئی جی پی ایس پر مبنی پی بی اسٹیشن نہیں تھا۔
  • ملک بھر کے مختلف ہوائی اڈوں پر 2023 میں 138 رن وے کی بصری حدود جو سال 2014 میں 20 تھیں۔
  • 2014 میں 29 کے مقابلے میں 2023 میں بھارت بھر کے ہوائی اڈوں پر 107 ڈیجیٹل کرنٹ ویدر سسٹم فرینجبل ماسٹس کی سہولت۔
  • 2023 میں ملک بھر کے مختلف ہیلی پورٹس پر 8 ہیلی پورٹ ویدر آبزرونگ سسٹم (ایچ اے ڈبلیو او ایس) نصب کیے گئے ہیں جبکہ 2014 میں کوئی ایچ اے ڈبلیو او ایس نہیں تھا۔
  • 2014 میں 3955 کے مقابلے 2023 میں 5896 ضلع وار بارش کی نگرانی کی اسکیم اسٹیشن کا قیام۔

ایگرو میٹرولوجیکل ایڈوائزری سروسز (اے اے ایس) کو 2018 سے ضلعی سطح سے بلاک سطح تک بڑھا دیا گیا ہے۔ فی الحال، اے اے ایس زراعت کے لحاظ سے اہمیت کے حامل 700 اضلاع اور ملک کے تقریباً 3100 بلاکس کو فراہم کی جاتی ہے۔

ارضیاتی سائنس کی وزارت نے 2021 میں گہرے سمندر کے وسائل کی تلاش کے لیے نیلگوں معیشت کی حمایت کرنے اور سمندری وسائل کے پائیدار استعمال کے لیے گہرے سمندری مشن کا آغاز کیا ۔ اب تک، وسطی بحر ہند کے طاس میں پولی میٹالک نوڈولس (نکل، کوبالٹ، کاپر اور مینگنیز، وغیرہ) اور ہائیڈرو تھرمل سلفائیڈ (کاپر، زنک، وغیرہ) کے لیے وسطی اور جنوب مغربی بھارتی چوٹیوں پر ایک وسیع سروے اور تلاش کا کام انجام دیا گیا ہے۔ اس تلاش نے علاقے میں ہائیڈرو تھرمل سرگرمی اور سلفائیڈ معدنیات کے زون کے چند امید افزا مقامات کی نشاندہی کی ہے۔

یہ اطلاع ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی گئی۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4590



(Release ID: 2003706) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu