ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پرتھوی وگیان (پرتھوی) اسکیم

Posted On: 07 FEB 2024 5:33PM by PIB Delhi

مرکزی کابینہ نے 5 جنوری 2024 کو ارضیاتی سائنس کی وزارت کی سب سے بڑی اسکیم "پرتھوی وگیان (پرتھوی)" کو ، 4797 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت کے ساتھ 2021-26 کی مدت کے دوران نافذ کرنے کے لیے منظوری دی۔

پرتھوی اسکیم پانچ جاری ذیلی اسکیموں پر مشتمل ہے یعنی:-

  1. ماحول اور آب و ہوا کی تحقیق-ماڈلنگ مشاہداتی نظام اور خدمات (اے سی آر او ایس ایس)۔
  2. بحری خدمات، ماڈلنگ ایپلی کیشن، وسائل اور ٹیکنالوجی (او- اسمارٹ)۔
  3. پولر سائنس اور کریوسفیئر ریسرچ (پی اے سی ای آر)۔
  4. سیسمولوجی اور جیو سائنسز (ایس اے جی ای)۔
  5. تحقیق، تعلیم، تربیت اور رسائی (ریچ آؤٹ)

پرتھوی کی مجموعی اسکیم زمینی نظام کے تمام تر پانچ اجزاء یعنی ماحول، ہائیڈروسفیئر، جیوسفیئر، کرائیوسفیئر اور بایوسفیئر کا مکمل طور پر احاطہ کرتی ہے تاکہ ارضیاتی نظام سائنس کی اہمیت میں اضافہ کیا جاسکے اور ملک کے لیے قابل اعتماد خدمات فراہم کی جاسکیں۔ پرتھوی اسکیم کے تحت مختلف تحقیق اور ترقی اور آپریشنل (خدمات) سرگرمیاں ارضیاتی سائنس کی وزارت کے تحت متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے مربوط انداز میں انجام دی جاتی ہیں۔

یہ اطلاع ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی گئی۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4590


(Release ID: 2003691) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Telugu