دیہی ترقیات کی وزارت
پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے اہداف
Posted On:
07 FEB 2024 5:16PM by PIB Delhi
دیہی ترقیات کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ دیہی علاقوں میں "سبھی کے لیے گھر" کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، دیہی ترقیات کی وزارت یکم اپریل 2016 سے پردھان منتری آواس یوجنا- گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کو لاگو کر رہی ہے تاکہ مارچ، 2024 تک بنیادی سہولیات سے آراستہ 2.95 کروڑ پکے مکانات کی تعمیر کے ہدف کے ساتھ مستحق دیہی کنبوں کو مجموعی طور پر مدد فراہم کی جا سکے ۔ پی ایم اے وائی-جی کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مختص 2.95 کروڑ مکانات کے مجموعی مطلوبہ ہدف میں سے، 2.94 کروڑ سے زیادہ مکانات یکم فروری 2024 تک پہلے ہی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اہل مستفیدین کے لیے منظور کیے جا چکے ہیں جبکہ 2.55 کروڑ سے زیادہ مکانات مکمل ہو چکے ہیں۔ یکم فروری 2024 تک پی ایم اے وائی-جی کے تحت مختص اہداف، منظور شدہ مکانات اور مکانات کی تفصیلا ت ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لحاظ سے ذیل میں دی گئی ہیں:
یکم فروری 2024 تک پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کے تحت مختص اہداف، منظور شدہ مکانات اور مکمل شدہ مکانات کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ وار تفصیلات:
نمبر شمار
|
ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ
|
مختص اہداف
|
ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے منظور شدہ مکانات
|
مکمل کئے گئے مکانات
|
1
|
اروناچل پردیش
|
36,210
|
36,112
|
28,420
|
2
|
آسام
|
20,41,807
|
20,12,956
|
17,73,299
|
3
|
بہار
|
37,01,576
|
37,01,490
|
36,45,255
|
4
|
چھتیس گڑھ
|
11,76,142
|
11,76,142
|
9,63,936
|
5
|
گوا
|
257
|
257
|
226
|
6
|
گجرات
|
6,03,922
|
6,03,714
|
5,11,547
|
7
|
ہریانہ
|
29,404
|
29,404
|
28,278
|
8
|
ہماچل پردیش
|
25,471
|
25,471
|
15,021
|
9
|
جموں اور کشمیر
|
3,37,129
|
3,36,979
|
2,03,640
|
10
|
جھارکھنڈ
|
15,92,171
|
15,92,168
|
15,58,228
|
11
|
کیرالہ
|
35,167
|
35,166
|
32,830
|
12
|
مدھیہ پردیش
|
38,00,415
|
38,00,377
|
36,39,617
|
13
|
مہاراشٹر
|
13,77,817
|
13,77,077
|
12,12,732
|
14
|
منی پور
|
1,01,558
|
1,01,550
|
30,486
|
15
|
میگھالیہ
|
1,88,297
|
1,88,296
|
46,121
|
16
|
میزورم
|
29,967
|
29,967
|
9,267
|
17
|
ناگالینڈ
|
48,830
|
48,830
|
9,518
|
18
|
اوڈیشہ
|
27,26,133
|
27,26,007
|
20,23,355
|
19
|
پنجاب
|
39,729
|
39,727
|
35,986
|
20
|
راجستھان
|
17,17,996
|
17,17,600
|
16,82,177
|
21
|
سکم
|
1,400
|
1,399
|
1,275
|
22
|
تمل ناڈو
|
7,51,421
|
7,50,608
|
5,94,787
|
23
|
تریپورہ
|
3,77,057
|
3,77,030
|
3,27,647
|
24
|
اتر پردیش
|
36,15,041
|
36,14,952
|
34,87,645
|
25
|
اتراکھنڈ
|
69,303
|
69,283
|
48,179
|
26
|
مغربی بنگال
|
45,69,532
|
45,69,497
|
34,10,965
|
27
|
انڈمان اور نیکوبار
|
3,424
|
3,424
|
1,225
|
28
|
دادرو نگر حویلی اور دمن اور دیو
|
11,436
|
11,436
|
3,823
|
29
|
لکشدویپ
|
45
|
53
|
45
|
30
|
پڈوچیری
|
0
|
0
|
0
|
31
|
آندھرا پردیش
|
2,46,430
|
2,46,430
|
67,479
|
32
|
کرناٹک
|
2,41,908
|
2,41,866
|
1,21,940
|
33
|
تلنگانہ
|
0
|
0
|
0
|
34
|
لداخ
|
3,005
|
3,004
|
2,863
|
|
کل
|
2,95,00,000
|
2,94,68,272
|
2,55,17,812
|
*تلنگانہ اور پڈوچیری پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کو نافذ نہیں کر رہے ہیں۔
پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کے تحت مستفیدین کو میدانی علاقوں میں 1.20 لاکھ روپے اور پہاڑی ریاستوں (بشمول شمال مشرقی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر اور لداخ )، دشوار گزارعلاقوں اور مربوط ایکشن پلان (اے آئی پی )والے اضلاع میں 1.30 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے)۔ سووچھ بھارت مشن – گرامین(ایس بی ایم-جی) ، مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (ایم جی نریگا) یا فنڈنگ کے کسی دوسرے سرشار ذریعہ کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے بیت الخلاء کی تعمیر کے لیے 12,000 روپے کی اضافی امداد دی جاتی ہے۔ مزید برآں پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین (پی ایم اے وائی-جی) سےفائدہ اٹھانے والےافراد کو ایم جی نریگا کے ساتھ اس کے مکان کی تعمیر کے لیے موجودہ شرحوں پر 90/95 دن کی غیر ہنر مند اجرت والی ملازمت کی مدد فراہم کرنا لازمی ہے۔ پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین (پی ایم اے وائی-جی) گھرانوں کو دیگر متعلقہ اسکیموں کے ساتھ مل کر پانی، ایل پی جی اور بجلی کے کنکشن بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔
ش ح۔م ع - ج
UNO.-4578
(Release ID: 2003627)
|