نیتی آیوگ

نیتی آیوگ اور مملکت نیدرلینڈس نے ’ اوسط اور بھاری کمرشیل گاڑیوں  میں ایل این جی بطور نقل و حمل ایندھن‘ رپورٹ جاری کی


رپورٹ بھارت میں ایل این جی کو اپنانے کے لیے چیلنجز اور قابل عمل حل کے روڈ میپ کا جائزہ لیتی ہے

گوا میں جاری انڈیا انرجی ویک کے موقع پر رپورٹ جاری کی گئی

Posted On: 07 FEB 2024 3:49PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ اور مملکت نیدرلینڈس کے سفارت خانے نے 6 فروری 2024 کو انڈیا انرجی ویک کے موقع پرایک رپورٹ جاری کی جس کا عنوان’ اوسط اور بھاری کمرشیل گاڑیوں  میں ایل این جی بطور نقل و حمل ایندھن‘ ہے۔ نیتی آیوگ اور مملکت نیدرلینڈس کا سفارت خانہ، 2020 سے رضامندی  سے متعلق   بیان (ایس او آئی) شراکت داری کے تحت توانائی کی منتقلی کے شعبے میں فعال طور پر باہمی طور پر تعاون  کررہے ہیں۔ تعاون کے پہلے نتائج کے طور پر یہ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

یہ رپورٹ جناب سمن بیری، وائس چیئرپرسن، نیتی آیوگ، حکومت ہند اور جناب  فریڈرک وسیلنک، توانائی کے ایلچی، اقتصادی امور اور آب و ہوا کی تبدیلی کی  پالیسی کی وزارت،  حکومت نیدرلینڈس کے ہاتھوں  مشترکہ طور پر  جناب پروین مل خانوجا، ایڈیشنل سکریٹری، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت،محترمہ  ماریسا گیرارڈز، سفیر، ہندوستان، نیپال اور بھوٹان میں واقع  مملکت نیدلینڈس کا سفارت خانہ  اور محترمہ مانسی ترپاٹھی، چیئرمین، شیل گروپ آف کمپنیز، بھارت اور وائس پریزیڈنٹ، لبریکنٹس، بھارت- بحرالکاہل اور جناب  کمل کشور چٹیوال، منیجنگ ڈائریکٹر، اندرا پرستھا گیس لمیٹڈ کی موجودگی میں جاری کی گئی۔

  اس موقع پر اظہار خیا ل کرتے ہوئے جناب سمن بیری نے کہا کہ "یہ رپورٹ، جو نیتی آیوگ اور نیدرلینڈس کے سفارت خانے نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے، ایل این جی کو ایندھن کے ذریعہ کے طور پر استعمال کرنے اور درمیانے اور تجارتی گاڑیوں میں اس کے استعمال کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے پر مرکوز ہے۔ یہ مختلف فریقوں  کو درپیش ہم آہنگی کے مسائل کا جائزہ لیتی ہے اور ان اسباق کو اجاگر کرتی ہے جو ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے دوسرے ممالک سے سیکھے جا سکتے ہیں‘‘۔

نیدرلینڈس کے توانائی کے ایلچی جناب فریڈرک وسیلنک نے کہا کہ "نیدرلینڈس، بالکل ہندوستان کی طرح توانائی کی منتقلی کے ذریعے کاربن کی کمی پر بنیادی توجہ کے ساتھ، صاف توانائی میں نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔ بین الاقوامی آب و ہوا کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے 2015 کا پیرس معاہدہ، توانائی کے شعبے میں نیدر لینڈس کی مہارت کے لیے ہندوستان کے سرکاری اور نجی شعبوں کے ساتھ کام کرنے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔ نیدر لینڈس ایک سبز ہائیڈروجن انقلاب شروع کرنے اور فوسل  ایندھن کو تبدیل کرنے کے لیے یورپی اقدامات میں سب سے آگے ہے۔ -سب سے بڑے ہائیڈروجن پروڈیوسرکے طور پر نیدرلینڈس صاف ستھرے طریقے سے توانائی  پیدا کرنے کے عزائم کے ساتھ اور آنے والے ہائیڈروجن نیٹ ورک کے ساتھ جسے 'ریڑھ کی ہڈی' کہا جاتا ہے، مستقبل کے بڑے ہائیڈروجن حجم کے لیے انٹری پوائنٹ پیش کرتا ہے۔ نیدرلینڈس بین الاقوامی سطح پر شراکت داروں کے  ساتھ مل کر گرین ہائیڈروجن سلوشنز کو غیر مقفل کرنے کا خواہاں ہے۔ ‘‘

  جناب پروین مل خانوجا، ایڈیشنل سکریٹری، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے کہا کہ ’’رپورٹ میں ایسی حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے جو بنیادی توانائی کی فراہمی میں گیس کے 15 فیصد حصہ کو حاصل کرنے اور 2070 تک صفر کاربن اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ وزارت  ایندھن کے طور پر ایل این جی کی طرف رجوع کرنے کے لئے کثیر رخی نقطہ نظر اپنا رہی ہے نیز  اس کے حوالے سے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہے۔

ہندوستان میں مملکت  نیدرلینڈ س  کی سفیر محترمہ ماریسا جیرارڈس نے نیتی آیوگ کے ساتھ شراکت  داری کے نتیجے میں اہم رپورٹ کے اجراء پر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے پرائیویٹ سیکٹر کے کردار پر زور دیا جو نہ صرف ہندوستان میں بلکہ نیدرلینڈ س  میں بھی جدت طرازی اور سبھی  کے لیے سرسبز مستقبل کی طرف پیش رفت کرنے میں اہم ہے، جیسا کہ شیل انڈیا، جو اس طرح کے باہمی تعاون کے علمی اقدامات کو تقویت دے رہا ہے۔ مزید برآں  یہ مشترکہ رپورٹ پائیدار ترقی کے لیے اپنے توانائی کے شعبے کو تبدیل کرنے کے لیے دونوں ممالک کے عزم کو اجاگر کرتی ہے اورآب و ہوا کی تبدیلی کو برداشت کرنے والی معیشت بننے کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

رپورٹ میں ہندوستان میں ایل این جی کو اپنانے کے لیے مختلف چیلنجوں اور رکاوٹوں کا پتہ لگایا گیا ہے اور قابل عمل حل کے  لئے روڈ میپ  تیار کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں ان سفارشات کے لیے ایک شفاف نفاذ کے فریم ورک کی ترقی کی ضرورت پر مزید روشنی ڈالی گئی ہے، جو کہ طلب اور مارکیٹ کے قریب  طویل مدتی اہداف کے ذریعے کارفرما ہے۔

آگے بڑھتے ہوئے، نیتی آیوگ اورمملکت  نیدرلینڈ س  کا سفارت خانہ توانائی کی منتقلی کے علاوہ مدور معیشت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، پائیداری پر اپنے تعاون کو مزید تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

رپورٹ آن لائن دستیاب ہے (https://niti.gov.in/report-and-publication)۔

*****

 ش ح۔م  ع - ج

UNO-4570



(Release ID: 2003588) Visitor Counter : 61


Read this release in: English , Hindi , Telugu