سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں سڑک حادثات

Posted On: 07 FEB 2024 3:24PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے  تحریری جواب میں بتایا کہ بین الاقوامی روڈ فیڈریشن کے ذریعہ شائع کردہ   سڑک سے متعلق عالمی اعدادوشمار 2022 کے مطابق، وینزوئیلا میں سڑک حادثات کی وجہ سے ، اموات کی سب سے زیادہ شرح ہے، جہاں فی 1,00,000 آبادی میں 39.4 افراد سڑک حادثات میں  ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے مقابلے میں، ہندوستان میں یہ شرح 9.5 افراد فی 1,00,000 آبادی ہے۔

سڑک حادثات متعدد وجوہات کی وجہ سے ہوتے ہیں جیسے کہ تیز رفتاری، موبائل فون کا استعمال، نشے میں گاڑی چلانا/شراب اور منشیات کا استعمال، غلط سائیڈ/لین پر گاڑی چلانا، لال بتی کو عبور کرنا، ہیلمٹ اور سیٹ جیسے حفاظتی آلات کا استعمال نہ کرنا، بیلٹ نہ  پہننا، گاڑیوں کی حالت، موسم کے حالات، سڑک کی صورتحال، ڈرائیور/سائیکل سوار/پیدل چلنے والے کی غلطی وغیرہ جیسے امور شامل ہیں۔

مرکزی حکومت موٹر  گاڑی قانون 1988 کے تحت قواعد و ضوابط وضع کرتی ہے، ان قوانین کا نفاذ ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  انتظامیہ کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولیس محکموں سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق، شاہراہوں کی  وزارت نے ہندوستان میں سڑک حادثات پر رپورٹ 2022شائع کی ہے ۔ گزشتہ دس برس کے دوران ملک میں سڑک حادثات میں ہونے والی اموات کی تعداد درج ذیل ہے:-

 

سال

حادثات کی تعداد

فی دس ہزار گاڑی حادثات کی تعداد

2013

1,37,572

7.6

2014

1,39,671

7.3

2015

1,46,555

7.0

2016

1,51,192

6.6

2017

1,50,003

5.9

2018

1,57,593

5.8

2019

1,58,984

5.4

2020*

1,38,383

4.2

2021*

1,53,972

4.3

2022

1,68,491

4.3

 

 

 

 

 

 

رپورٹ کے مطابق، سال 2018 سے 2022 کے دوران ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (پورے ہندوستان) اور دس لاکھ سے زیادہ  50 شہروں میں سڑک حادثات کی کل تعداد درج ذیل ہے: -

 

سال

ریاستیں/مرکزکے زیرانتظام علاقے(کل ہند)

دس لاکھ سے زیادہ آبادی والے  پچاس شہر

2018

470403

85318

2019

456959

82781

2020*

372181

58736

2021*

412432

67301

2022

461312

76752

* کووڈ سے متاثرہ سال

رپورٹ کے مطابق آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، آسام، ناگالینڈ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے لکشدیپ میں 2022 میں سڑک حادثات کی تعداد 2021 میں ریکارڈ کیے گئے سڑک حادثات کی تعداد کے مقابلے کم تھی۔

********

 ش ح۔م  ع - ج

UNO-4569


(Release ID: 2003515) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi