سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم- اے جے اے وائی کے تحت  حاصل کردہ پیش رفت

Posted On: 07 FEB 2024 2:38PM by PIB Delhi

پردھان منتری انوسوچیت جاتی ابھیودے یوجنا (پی ایم-اجے) ایک مربوط اسکیم ہے، جو اس محکمہ کی تین موجودہ اسکیموں کو ضم کرنے کے بعد تیار کی گئی ہے، یعنی درج فہرست ذاتوں کے ذیلی منصوبے کے لیے خصوصی مرکزی امداد (ایس سی ا ے  سے ایس سی یس پی)، بابو جگ جیون رام چترواس یوجنا (بی جے آر سی وائی) اور پردھان منتری آدرش گرام یوجنا (پی ایم اے جے وائی) اس کا مقصدہے:

  • مہارت کی فروغ، آمدنی پیدا کرنے والی اسکیموں اور دیگر اقدامات کے ذریعے اضافی روزگار کے مواقع پیدا کرکے درج فہرست ذاتوں  کی غریبی کو کم کرنا۔
  • ایس سی اکثریت والے دیہاتوں میں، متناسب بنیادی ڈھانچہ  اور مطلوبہ خدمات کو یقینی بنا کر سماجی و اقتصادی ترقی کے اشاریوں کو بہتر بنانا۔
  • خواندگی میں اضافہ کرنا اور معیاری اداروں میں مناسب رہائشی سہولیات فراہم کر کے، اسکولوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ایس سیز کے اندراج کی حوصلہ افزائی کرنا، نیز رہائشی اسکولوں میں، جہاں ضرورت ہو، خاص طور پر خواہش مند اضلاع/ ایس سی اکثریت والے بلاکس میں۔
  • اسکیم کے تحت ہونے والی پیش رفت اور اسکیم کے تحت نتائج کی تفصیلات ،جیسا کہ ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام حکومتوں نے پچھلے 05 سالوں کے دوران رپورٹ کیا ہے:
  • آدرش گرام جزو کے تحت، کل 29881 گاؤں آدرش گرام جزو کے تحت آئے ہیں اور ان میں سے 6087 گاؤں کو آدرش گرام قرار دیا گیا ہے۔
  • گرانٹ میں امدادی جزو کے تحت، 3242.07 کروڑ روپے کی مرکزی امداد جاری کی گئی ہے اور مجموعی طور پر 850611 مستفیدین اس امداد سے مستفید ہوئے ہیں۔
  • ہاسٹل کمپوننٹ کے تحت ،کل 85 ہاسٹلز کی منظوری دی گئی ہے اور ان ہاسٹلز سے 8659 رہائش پذیر افراد مستفید ہوئے ہیں۔

پی ایم- اے جے اے وائی کی اسکیم کے تحت، 03 اجزاء ہیں؛ یعنی آدرش گرام، گرانٹ ان ایڈ اور ہاسٹل۔ پچھلے 05 سالوں کے دوران آسام میں ان اجزاء کے تحت احاطہ کیے گئے اضلاع کی تعداد اور مستفید ہونے والوں کی تعداد (جیسا کہ ریاست / مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے ذریعہ رپورٹ کیا گیا ہے) درج ذیل ہیں:

آدرش گرام جزو: یہ جزو، آسام کے 31 اضلاع میں لاگو کیا گیا ہے اور اس جزو کے تحت کل 2493 مستفیدین نے شرکت کی ہے۔

گرانٹ ان ایڈ: اس جزو کو ضلع کے لحاظ سے لاگو نہیں کیا گیا ہے، تاہم ریاست میں کل 7754 مستفیدین اس سے مستفید ہوئے ہیں۔

ہاسٹل کا جزو: یہ جزو 13 اضلاع میں لاگو کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 800  رہائش پذیر افراد مستفید ہوئے ہیں۔

یہ معلومات  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.4567

(ش ح –ا ع  - ر ا) 


(Release ID: 2003490)
Read this release in: English , Hindi , Marathi