سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اورتفویض  اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کل  نئی دلی کے ڈی اے آئی سی میں نشے کی لَت سے چھٹکارا دلانے سے متعلق 41 سہولیات کا افتتاح کریں گے

Posted On: 07 FEB 2024 1:56PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر وریندر کمار 8 فروری 2024 کو نئی دلی کے ڈی اے آئی سی میں صبح 11.00 بجے نشے کی لت سے چھٹکارا دلانے سے متعلق 41 سہولیات کا ورچوئل طور پر افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کے مرکزی  وزیر مملکت بھی موجود رہیں  گے۔

منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے سماجی انصاف اور  تفویض اختیار ات  کی وزارت (ایم او ایس جے ای)، حکومت ہند ، منشیات کی مانگ میں کمی کے لیے قومی ایکشن پلان (این اے پی ڈی ڈی آر) کو نافذ کر رہی ہے، جس کے  تحت ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے منشیات کی مانگ کو روکنے کے پروگراموں،   پہلے سے نشے کےعادی افراد کی پیشہ ورانہ تربیت اور روزی روٹی میں مدد دینے، ہنرمندی کے فروغ، صلاحیت سازی، احتیاطی تدابیر اور  بیداری پیدا کرنے کے لئے ریاستی سرکاروں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ این جی اوز اور وی اوز کو بھی اس لئے مدد دی جاتی ہے تاکہ وہ نشے کے عادی لوگوں کے لئے بازآبادکاری کے مربوط مراکز کو چلا سکیں اور ان کا رکھ رکھاؤ کر سکیں۔اس کے علاوہ  نشان دہی کئے گئے فاصلے والے ضلعوں میں سرکاری اسپتالوں اور نشے سےچھڑانے والے ضلع سنٹروں میں نشے کی لعنت کو چھڑانے والی سہولیات میں نشے کے عادی لوگوں کو پہنچانے اور انہیں وہاں رکھنے کے سلسلے میں بھی ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیرانتظام انتظامیہ کو مدد فراہم کی جاتی ہے۔

مزید یہ کہ وزارت نے ملک کے تمام ضلعوں میں فی الحال نشہ مکت بھارت ابھیان شروع کیا ہے۔ یہ ایک امید سے بھرا پروگرام ہے، جس کا مقصد نوجوانوں خاص کر اعلیٰ تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس، اسکولوں اور    کمیونٹی تک پہنچنےکے ساتھ نوجوانوں میں نشے کے استعمال کی تمام برائیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے اور کمیونٹی کو اس میں شامل کرنا ہے اور ابھیان کی ملکیت حاصل کرنا ہے۔

نشہ مکت بھارت  ابھیان کے تحت ایک خصوصی پہل سرکاری اسپتالوں میں نشے کے عادی لوگوں کو اس کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کے لئے سہولیات قائم کی جا رہی ہے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے نشے سے چھٹکارا دلانے کا پروگرام شروع کیا ہے اور اس کے لئے وہ نیشنل ڈرگ ڈیپنڈینٹ سنٹر این ڈی ڈی ٹی سی، ایمس نئی دلی کے ساتھ تال میل کر رہی ہے۔ وزارت نے نشے کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کی سہولیات قائم کرنے کے لئے ملک میں 125 ضلعوں کی نشاندہی کی ہے ۔ اس پروگرام کو توسیع دی جا رہی ہے اور وزارت اس طرح کی سہولیات قائم کرنے کے لئے نشان زد اسپتالوں کے لئے مختلف ریاستی حکومتوں اور ضلع انتظامیہ سے صلاح و مشورہ کر رہی ہے۔

 

اس سے پہلے، 9 فروری 2023 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں 25 اے ٹی ایف قوم کو وقف کیے گئے تھے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے  مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے داخلی امور کے  وزیر مملکت  جناب نتیا نند رائے اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر جناب  اے نارائن سوامی کی موجودگی میں قوم کو 25 اے ٹی ایس وقف کئے۔

نشہ مکت بھارت ابھیان کی کامیابیاں درج ذیل ہیں:

  • اب تک چلائی گئی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے، 10.73 کروڑ سے زیادہ  لوگوں کو منشیات  کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے،  جن میں 3.39کروڑ سے زیادہ  نوجوان اور 2.27 کروڑ سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔
  • تین اعشاریہ دو-نو لاکھ سے زیادہ تعلیمی اداروں کی شرکت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ابھیان کا پیغام ملک کے بچوں اور نوجوانوں تک پہنچے۔
  • آٹھ ہزار سے زیادہ  ماسٹر رضاکاروں کی ایک مضبوط فورس کی شناخت اور تربیت کی گئی ہے۔
  • ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر ابھیان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بیداری۔
  • این ایم بی اے موبائل ایپلیکیشن،  این ایم بی اے سرگرمیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور جمع کرنے اور این ایم بی اے ڈیش بورڈ پر ضلع، ریاست اور قومی سطح پر نمائندگی کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
  • این ایم بی اے کی ویب سائٹ (http://nmba.dosje.gov.in)  ابھیان، ایک آن لائن ڈسکشن فورم، این ایم بی اے ڈیش بورڈ، ای عہد کے بارے میں صارف؍ ناظرین کو تفصیلی معلومات اور بصیرت فراہم کرتی ہے۔
  • منشیات سے پاک ہونے کے قومی آن لائن عہد میں 99,595 تعلیمی اداروں کے 1.67+ کروڑ طلباء نے منشیات سے پاک رہنے کا عہد کیا۔
  • نوجوانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ منسلک ہونے اور ان سے جڑنے کے لیے 'نشے سے آزادی- ایک قومی نوجوان اور طلبہ کے باہمی تعامل پروگرام'، 'نیا بھارت، نشا مکت بھارت'، این ایم بی اے تعامل این سی سی' جیسے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کیے جاتے ہیں۔
  • بڑے پیمانے پر بیداری کی سرگرمیاں انجام دینے اور نشہ مکت بھارت ابھیان میں مدد دینے کے لئے دی اآرٹ آف لیونگ، برہما کماریوں، سنت نرنکاری مشن، آل ورلڈ گائتری پریوار، اسکان،شررام چندر مشن جیسی چھ روحانی ، سماجی خدمات کی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت نامے کئے گئے ہیںَ ۔

منشیات  کے استعمال کی خرابی ایک ایسا مسئلہ ہے، جو ملک کے سماجی تانے بانے کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ کسی بھی طرح کی منشیات پر  انحصار نہ صرف فرد کی صحت کو متاثر کرتا ہے بلکہ ان کے خاندان اور پورے معاشرے کو بھی متاثر کرتا ہے۔ مختلف نفسیاتی منشیات  کا باقاعدہ استعمال فرد کو اس کا عادی بنانے کا سبب بنتا ہے۔ کچھ مادہ کے مرکبات نیورو نفسیاتی امراض، قلبی امراض کے ساتھ ساتھ حادثات، خودکشی اور تشدد کا باعث بن سکتے ہیں۔ لہذا، منشیات  کے استعمال اور اس پر انحصار کو ایک نفسیاتی سماجی طبی مسئلہ کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔

***

ش ح۔ ح ا ۔ ک ا



(Release ID: 2003489) Visitor Counter : 56


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil