قانون اور انصاف کی وزارت

ون نیشن ون الیکشن پر اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے

Posted On: 06 FEB 2024 9:01PM by PIB Delhi

ون نیشن ون الیکشن پر اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) جس کی صدارت جناب رام ناتھ کووند نے کی، نے ملک میں بیک وقت انتخابات کے انعقاد پر تین سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ذاتی بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z0N4.jpg

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے نمائندوں جناب سدیپ بندوپادھیائے، رکن پارلیمنٹ اور جناب کلیان بندوپادھیائے، رکن پارلیمنٹ نے 11 جنوری 2024 کو ایک مراسلے میں بیک وقت انتخابات کے بارے میں پارٹی کے خیالات کا اعادہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024E2C.jpg

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ)، سی پی آئی (ایم) کے ایک تین رکنی وفد، جس میں جناب سیتارام یچوری، جنرل سکریٹری، جناب نیلوتپل باسو، رکن پولیٹ بیورو اور جناب مرلی دھرن، رکن ، مرکزی سیکرٹریٹ نے بھی کمیٹی سے ملاقات کی اور اس موضوع پر اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ واضح ہو کہ پارٹی پہلے ہی تحریری طور پر ایچ ایل سی کو اپنے خیالات پیش کر چکی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003IYEN.jpg

سماج وادی پارٹی کی نمائندگی جناب کے کے شریواستو اور جناب ہریش چندر سنگھ یادو نے کی اور کمیٹی کو ملک میں بیک وقت انتخابات کے انعقاد پر اپنی پارٹی کے موقف سے آگاہ کیا۔ پارٹی نے اس سے قبل اپنی تحریری گذارش کمیٹی کو پیش کی تھی۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4542



(Release ID: 2003338) Visitor Counter : 60


Read this release in: English , Hindi , Punjabi