امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا نے آئین (جموں و کشمیر) درج فہرست قبائل آرڈر (ترمیمی) بل، 2024 کو منظوری دی

Posted On: 06 FEB 2024 8:47PM by PIB Delhi

لوک سبھا نے آج آئین (جموں و کشمیر) درج فہرست قبائل آرڈر (ترمیمی) بل، 2024 منظور کر لیا۔ اس تاریخی بل کا مقصد (i) پہاڑی نسلی گروپ (ii) پڈاری قبائل (iii) کولی اور (iv) گڈا برہمن کو درج فہرست قبیلے کی حیثیت عطا کرکے بااختیار بنانا ہے۔ یہ ان برادریوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

جموں و کشمیر میں درج فہرست قبائل کی فہرست میں ان برادریوں کو شامل کرنے سے موجودہ درج فہرست قبائلی برادریوں جیسے گوجر اور بکروال کو دستیاب تحفظات کی موجودہ سطح پر قطعی طور پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہیں پہلے کی طرح ریزرویشن ملتا رہے گا۔

نئے درج فہرست قبائل کو ریزرویشن اس طرح فراہم کیا جائے گا کہ اس سے ان برادریوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے جو پہلے سے درج فہرست قبائل کے طور پر درج ہیں۔ پارلیمنٹ سے بل منظور ہونے کے بعد، جموں و کشمیر کی حکومت ریزرویشن پر ضروری نوٹیفیکیشن جاری کرے گی، جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ درج فہرست قبائل کی موجودہ فہرست میں شامل لوگوں کو اسی سطح کا ریزرویشن ملتا رہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت، ’ سب کا ساتھ، سب کا وشواس‘ کے منتر کے ساتھ سماج کے ہر طبقے اور برادری کی مبنی بر شمولیت ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ آئین (جموں و کشمیر) درج فہرست قبائل آرڈر (ترمیمی) بل 2024 کی منظوری اس سمت میں ایک اور اہم قدم ہے۔

مودی حکومت اس طرح کے ایکٹ کے توسط سے جموں و کشمیر میں ترقی پسند اور مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے پابند عہد ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4541


(Release ID: 2003335) Visitor Counter : 223