وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل مینس کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم جائزہ سال 2023-24 کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ (تازہ) 09 فروری 2024 تک بڑھا دی گئی

Posted On: 06 FEB 2024 8:12PM by PIB Delhi

سال 2023-24 کے لیے این ایم ایم ایس ایس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 09 فروری 2024 ہے۔ 'نیشنل مینز-کم-میرٹ اسکالرشپ سکیم' کے تحت معاشی طور پر کمزور طبقات کے ہونہار طلباء کو درجہ VIII اسکول ترک کردینے کے عمل کو روکنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے وظائف دیئے جاتے ہیں تاکہ وہ ثانوی مرحلے میں اپنی تعلیم جاری رکھیں۔ ہر سال نویں جماعت کے منتخب طلباء کو ایک لاکھ تازہ وظائف دیئے جاتے ہیں اور ریاستی حکومت، سرکاری امداد یافتہ اور مقامی اداروں کے تحت چلائے جانے والے اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے لئے درجہ X سے درجہ XII تک ان کا تسلسل/ تجدید کی جاتی ہے۔ اسکالرشپ کی رقم  12000 روپئے سالانہ ہے۔

نیشنل مینز کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی ) پر موجود ہے -  جو کہ طلباء کو دی جانے والی اسکالرشپ اسکیموں کے لیے ایک ون اسٹاپ پلیٹ فارم ہے ۔ این ایم ایم ایس ایس وظائف ڈی بی ٹی موڈ کے بعد عوامی مالیاتی انتظام کاری نظام (پی ایف ایم ایس) کے ذریعے الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعے منتخب طلباء کے بینک کھاتوں میں براہ راست تقسیم کیے جاتے ہیں۔ یہ ایک مرکزی شعبے کی اسکیم ہے۔

طلباء جن کے والدین کی تمام ذرائع سے آمدنی 350000 روپے سے زیادہ نہیں ہے، وہ سالانہ اسکالرشپ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ اسکالرشپ حاصل کرنے سے متعلق سلیکشن ٹیسٹ میں شرکت کرنے کے لیے طلبہ کے پاس کلاس VII کے امتحان میں کم از کم 55فیصد  نمبر یا اس کے مساوی گریڈ ہونا چاہیے (SC/ST طلبہ کے لیے 5فیصد  کی نرمی)۔

تصدیق کی دو سطحیں ہیں، ایل 1 انسٹی ٹیوٹ نوڈل آفیسر (آئی این او) لیول ہے اور ایل 2 ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر (ڈی این او ) لیول ہے۔ آئی این او لیول (ایل 1) کی تصدیق کی آخری تاریخ 15 فروری 2024 ہے اور ڈی این او لیول (ایل 2) کی تصدیق کی آخری تاریخ 26 فروری 2024 ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4540


(Release ID: 2003309) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi