تعاون کی وزارت

جن اوشدھی کیندر کے کام کاج

Posted On: 06 FEB 2024 6:49PM by PIB Delhi

پی اے سی ایس کو حکومت نے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں (پی ایم بی جے کے) کو دواسازی کے محکمہ، کیمیاوی اشیاء اور کھادوں کی وزارت (جی او آئی) کے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کے تحت چلانے کی اجازت دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، پی اے سی ایس اب پی ایم بی جے کیز کے کھولنے کے لیے آن لائن درخواست دے سکتا ہے۔ پی ایم بی جے کیز کے طور پر کام کرنے والے پی اے سی ایس دیہی شہریوں کو سستی قیمتوں پر جینرک ادویات فراہم کرنے کے قابل ہو جائیں گے، جن کی اوپن مارکیٹ میں قیمت برانڈڈ ادویات سے 50 سے 90 فیصد کم ہیں۔

اب تک، 34 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 4,629 پی اے سی ایس /کوآپریٹو سوسائٹیوں نے اس قدم کے لیے محکمہ ادویہ(جی او آئی) پورٹل پر اپنی آن لائن درخواستیں جمع کرائی ہیں، جن میں سے 2,475 کوآپریٹو سوسائٹیوں نے فارماسیوٹیکل اور میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی)، محکمہ ادویہ (جی او آئی)سے ابتدائی منظوری حاصل کی ہے۔ پی اے سی ایس/ کوآپریٹو سوسائٹیوں کو دی گئی 2,475 ابتدائی منظوریوں میں سے، ریاستی ڈرگ کنٹرولرز کے ذریعہ 617 ڈرگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں، جو جن اوشدھی کیندروں کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ اطلاع آج امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کے ذریعہ لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4537



(Release ID: 2003260) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Hindi , Punjabi