صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جدید اور روایتی نظام علاج کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنانے کی تدابیر


حکومت نے پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی)، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) اور ضلع اسپتالوں (ڈی ایچ) میں آیوش کی سہولیات کو یکجا رکھنے کی حکمت عملی اپنائی ہے تاکہ مریضوں کو سنگل ونڈو  سے مختلف نظاموں تک رسائی فراہم کی جاسکے

آیوش کو نئے اور آئندہ قائم ہونے والے ایمس  میں مربوط کیا جارہا ہے

آیوشمان آروگیہ مندروں میں یوگا، سائیکلنگ اور میڈی ٹیشن جیسی  ویلنیس سے متعلق سرگرمیاں متعارف کرائی جارہی ہیں

Posted On: 06 FEB 2024 4:21PM by PIB Delhi

 حکومت ہند نے پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی)، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) اور ضلع اسپتالوں (ڈی ایچ) میں آیوش سہولیات کو یکجا رکھنے کی حکمت عملی اپنائی ہے، اس طرح مریضوں کو ایک ونڈو کے تحت مختلف نظاموں کے انتخاب کرنے کے قابل بنایا گیا ہے۔ آیوش خدمات ، 30 ستمبر 2023تک، 470 ڈی ایچ، 3،149 سی ایچ سی، سی ایچ سی کے علاوہ 204 صحت سہولیات  میں بلاک سطح پر یا اس سے اوپر لیکن ضلع کی سطح سے نیچے، 6،891 پی ایچ سی اور 2،894 صحت سہولیات کے ذیلی مراکز (ایس سی) سے اوپر لیکن بلاک کی سطح سے نیچے ، درج کی گئی ہیں۔

آیوش کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت قائم مختلف نئے اور آئندہ قائم ہونے والے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ساتھ مربوط کیا جارہا ہے۔ نئے اور آئندہ ایمس میں آیوش کے موثر اور تیز انضمام کے طریقہ کار پر کام کرنے کے لیے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور آیوش کی وزارت کے ممبروں پر مشتمل ایک مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) تشکیل دی گئی ہے۔

آیوشمان آروگیہ مندر (اے اے ایم) میں یوگا، سائیکلنگ اور میڈی ٹیشن جیسی ویلنیس سے متعلق سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔ آیوشمان آروگیہ مندر کے تحت 31.01.2024 تک آیوشمان میلوں سمیت یوگا سمیت کل 3.10 کروڑ ویلنیس سیشن منعقد کیے گئے ہیں۔

فروری 2018  میں، حکومت نے ملک بھر میں 150000 آیوشمان بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر وں (اے بی-ایچ ڈبلیو سی) [اب اس کا نام بدل کر آیوشمان آروگیہ مندر (اے اے ایم) کردیا گیا ہے] کے قیام کا اعلان کیا تھا ۔31 جنوری 2024 تک دیہی اور شہری علاقوں میں موجودہ ذیلی صحت مراکز (ایس ایچ سی) اور پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) کو تبدیل کرکے کل 1,64,478 آیوشمان آروگیہ مندر قائم اور فعال کیے گئے ہیں تاکہ خدمات کے مکمل 12 پیکیجوں کے ساتھ جامع پرائمری ہیلتھ کیئر خدمات کی وسیع رینج فراہم کی جاسکے جن میں روک تھام، پروموشنل، علاج، آرام اور بحالی کی خدمات شامل ہیں۔

فعال اے اے ایمز میں دستیاب ٹیلی کنسلٹیشن سروسز لوگوں کو اپنے گھروں کے قریب ماہر خدمات تک رسائی کے قابل بناتی ہیں جس سے فزیکل رسائی، دیکھ بھال کی لاگت میں بچت، سروس فراہم کنندگان کی کمی اور دیکھ بھال کے تسلسل کو یقینی بنانے کے خدشات کو دور کیا جاسکتا ہے۔ آیوشمان آروگیہ مندر میں 31.01.2024 تک آیوشمان میلوں سمیت کل 19.41 کروڑ ٹیلی مشاورت کی گئی ہے۔

یہ جانکاری صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 4519


(Release ID: 2003254) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Telugu