بھاری صنعتوں کی وزارت
سمرتھ مراکز ایم ایس ایم ایز کو افرادی قوت کو تربیت دینے اور انہیں انڈسٹری 4.0 ٹیکنالوجیز کے بارے میں آگاہ کرنے میں مدد فراہم کررہے ہیں
Posted On:
06 FEB 2024 3:02PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجرنے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بھاری صنعتوں کی وزارت نے "انڈین کیپٹل گڈس سیکٹر میں مسابقت میں اضافہ" کی اسکیم کے تحت 4 اسمارٹ ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ اینڈ ریپڈ ٹرانسفارمیشن ہب (سمرتھ) مراکز قائم کیے ہیں:
- مرکز برائے صنعت 4.0 (C4i4) لیب، پونے؛
- آئی آئی ٹی ڈی- ا ے آئی اے فاؤنڈیشن برائے اسمارٹ مینوفیکچرنگ، آئی آئی ٹی دہلی؛
- iii. 1-4.0 انڈیا @ آئی آئی ایس سی، بنگلورو؛ اور
- iv. اسمارٹ مینوفیکچرنگ ڈیمو اینڈ ڈیولپمنٹ سیل، سی ایم ٹی آئی، بنگلورو۔
سمرتھ مراکز کی اہم کامیابیاں ذیل میں دی گئی ہیں۔
- انڈسٹری 4.0 سلوشنز کی ترقی نے C4i4، پونے کی طرف سے ماڈل فیکٹری اور سی ایم ٹی آئی بنگلور کی طرف سے پروڈکشن پر مبنی اسمارٹ فیکٹری کو فعال بنایا۔
- C4i4، پنے کی طرف سے عمل درآمد کی حمایت کے لیے انڈسٹری 4.0 سولیوشنز کے 50 سے زیادہ استعمال کے کیسز مرتب کیے گئے ۔
- iii. انڈسٹری 4.0 میچورٹی اور ریڈی نیس اسسمنٹ ٹول کی ترقی جسے انڈسٹری 4.0 میچورٹی ماڈل (14 ایم ایم) کہا جاتا ہے جو ہندوستانی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے لیے مخصوص ہے۔ اس پروگرام کے تحت C4i4 نے اب تک 200 سے زائد فیکٹریوں کی تشخیص کی ہے۔
- iv. C4i4 لیب، پونے نے خود تشخیص کے مقصد کے لیے ’مفت آن لائن اسسمنٹ ٹول‘ کا آغاز کیا تاکہ ایم ایس ایم ایز کو ان کی صنعت 4.0 کے سفر میں اپنی پختگی کی سطح کو سمجھنے میں مدد ملے اور انڈسٹری 4.0 کو اپنانے میں تیزی لائی جا سکے۔
- 6 سمارٹ ٹیکنالوجیز، 5 اسمارٹ ٹولز، 14 سولیوشنز جو I-4.0 انڈیا @ آئی آئی سی ایس، بنگلورو کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں۔
- vi. آئی آئی ٹی، دہلی نے جون-جولائی، 2021 کے دوران 82 سمر انٹرنشپ کی پیشکش کی؛ جون-جولائی جبکہ 2022 کے دوران 61 سمر انٹرن شپ کی پیشکش کی گئی۔
- سی ایم ٹی آئی، بنگلور ونے اسمارٹ مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹری 4.0 پر تقریباً 5000 پیشہ ور افراد کو تربیت دی گئی۔
سمرتھ مراکز ایم ایس ایم ایز کو افرادی قوت کو تربیت دینے اور انہیں انڈسٹری 4.0 ٹیکنالوجیز کے بارے میں درج ذیل طریقوں سے آگاہ کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں:
- انڈسٹری 4.0 پر سیمینار/ ورکشاپس اور علم کے اشتراک کے پروگراموں کا انعقاد؛
- انڈسٹری 4.0 کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے صنعتوں کو تربیت دینا ؛
- iii. ایم ایس ایم ایز سمیت اسٹارٹ اپس کو (آئی او ٹی ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، ڈیٹا اینالیٹکس جیسے شعبوں میں) اور انکیوبیشن سپورٹ کے لئے مشاورت کی سہولت فراہم کرنا؛
****
ش ح۔ا م ۔ ج
Uno-4498
(Release ID: 2003178)
Visitor Counter : 69