سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

غیر سرکاری تنظیموں کو ،سماجی بہبود کے لیے  گرانٹ ان ایڈ

Posted On: 06 FEB 2024 2:36PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے (ڈی او ایس جے ای) کا منشور، سماج کے سماجی، تعلیمی اور اقتصادی طور پر پسماندہ طبقات کے غریب ترین گھرانوں کی فلاح و بہبود کا خیال رکھتا ہے، جن میں درج فہرست ذاتیں (ایس سیز)، دیگر پسماندہ طبقات، بزرگ شہری، شراب نوشی اور مادے کے استعمال کے متاثرین، صفائی کے کارکن، ٹرانس جینڈر افراد، بھکاری، ڈی نوٹیفائیڈ اور خانہ بدوش قبائل (ڈی این ٹیز)، اقتصادی طور پر پسماندہ طبقات (ای بی سیز)، اقتصادی طور پر کمزور طبقہ (ای ڈبلیو ایس) شامل ہیں۔

ڈی او ایس جے ای،تین اسکیمیں نافذ کر رہا ہے یعنی منشیات کی طلب میں کمی کرنے کا قومی ایکشن پلان (این اے پی ڈی ڈی آر)، منتخب کردہ علاقوں  (شریشٹھا)  کے  ہائی اسکولوں میں طلباء کے لیے رہائشی تعلیم کی اسکیم اور بزرگ شہریوں کے لیے مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر سی)، اٹل وایو ابھیودے یوجنا (اے وی وائی اے وائی)کی اسکیم کا ایک جزو ہے،جس کے تحت سماجی بہبود کے لیے غیر سرکاری تنظیموں کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ پچھلے پانچ سالوں کے دوران پورے ہندوستان میں ایسی این جی اوز کی جانب سے، جاری کردہ کل فنڈز اور استفادہ کرنے والے افراد کی تعداد کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہے۔

ڈی او ایس جے ای کی مختلف اسکیموں کے تحت، مالی سال 19-2018 سے مالی سال 23-2022 تک جاری کیے گئے فنڈز اور مستفید ہونے والے افراد کی تعداد کی تفصیلات:

 

 

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23

نمبرشمار

اسکیم کا نام

جاری کردہ فنڈز (روپے کروڑ میں)

مستفید ہونے والے افراد کی تعداد

جاری کردہ فنڈز (روپے کروڑ میں)

مستفید ہونے والے افراد کی تعداد

جاری کردہ فنڈز (روپے کروڑ میں)

مستفید ہونے والے افراد کی تعداد

جاری کردہ فنڈز (روپے کروڑ میں)

مستفید ہونے والے افراد کی تعداد

جاری کردہ فنڈز (روپے کروڑ میں)

مستفید ہونے والے افراد کی تعداد

1.

منشیات کی طلب میں کمی کرنے کے لیے قومی ایکشن پلان

79.99

77479

108.93

93364

145.63

208415

90.93

286402

97.51

339588

2.

برگزیدہ شہریوں کے لیے مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر سی)

65.07

34920

106.20

109085

122.58

136440

93.19

139385

72.31

87745

3.

نشان زدہ منتخب علاقوں کے ہائی اسکولوں میں طلبا کے لیے رہائشی تعلیم کی اسکیم

18.57

10370

46.97

24380

44.31

20175

28.48

19350

23.16

14074

یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.4495

(ش ح –ا ع  - ر ا) 


(Release ID: 2003151) Visitor Counter : 58
Read this release in: English , Hindi