عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
اچھی حکمرانی کے لئے نیشنل سینٹر میں بنگلہ دیش کے سول ملازمین کےلئے 69ویں اور 70ویں صلاحیت سازی کے پروگرام شروع
فروری 2024 تک ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اشتراک کے لئے ایک مفاہمت نامے کے تحت بنگلہ دیش کے 2557 افسروں کو این سی جی جی کے ذریعے تربیت فراہم کی گئی
زمین کے بندوبست کے طریقۂ کار اور 69ویں ، 70ویں صلاحیت سازی کے پروگراموں کا مقصد بااختیار بنانے، جوابدہی اور عوام کو خدمات فراہم کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے
Posted On:
06 FEB 2024 4:12PM by PIB Delhi
بنگلہ دیش کے سرکاری ملازمین کے لئے 2-ہفتے کی 69ویں اور 70ویں بیچز کی صلاحیت سازی کا پروگرام این سی جی جی کیمپس، مسوری میں شروع ہوگیا ہے۔ اس کا اہتمام وزارت خارجہ کے اشتراک سے اچھی حکمرانی کے لئے نیشنل سینٹر ، این سی جی جی کی طرف سے کیاگیاتھا ۔ 1,500 سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کا پروگرام، سی بی پی کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد، این سی جی جی نے 2025 تک اضافی 1,800 سرکاری ملازمین کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ، جس کے لیے 940 افسران کو تربیت دی گئی ہے۔
افتتاحی اجلاس کی صدارت اچھی حکمرانی کے قومی سینٹر کے ڈائرکٹر جنرل اور ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب سری نواس نے کی۔ انہوں نے کہا کہ صلاحیت سازی کا پروگرام حکومت بنگلہ دیش اور ہندوستانی ہائی کمیشن، ڈھاکہ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد زمین کے بندوبست کے طریقہ کار،زمین کی حصولی، زمین کے ریکارڈ کو ڈیجی ٹائزیشن کرنے پر توجہ دینا ہے۔ اس کے علاوہ زمین کے استعمال کی منصوبہ بندی اور فیلڈ سطح پر سرکاری ملازمین کے لئے ضروری مہارت کے دیگر شعبوں پر بھی توجہ دینا ہے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد علم اور اختراعات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنا ہے جو کہ حکمرانی اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے ہندوستان میں نافذ کیے گئے ہیں۔ شرکت کرنے والے افسران سے کہا گیا کہ وہ ہندوستان کے امرت کال دور میں نافذ کی جانے والی اگلی نسل کے انتظامی اصلاحات کو سمجھنے کے لیے سرگرمی کے ساتھ شامل ہوں۔
پروگرام کا جائزہ لیتے ہوئے کورس کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اے پی سنگھ نے کہا کہ این سی جی جی، ملک میں کئے گئے مختلف اقدامات کو مشترک کر رہا ہے، جن میں طرز حکمرانی میں تبدیلی، سب کے لئے مکانات، ڈیجیٹل ٹکنالوجی کا فائدہ اٹھانا، ساحلی علاقے کے خصوصی حوالے سے آفات کے بندوبست، سرکاری نجی شراکت داری، سوامتو اسکیم، دیہی ہندوستان کے لئے جائیداد کی تصدیق، قیادت، تال میل اور مواصلات،ای-گورننس، ڈیجیٹل انڈیا، جی ای ایم، حکمرانی میں شفافیت لانا، پی ایم مدرا یوجنا، زمین کی حصولی، پبلک پالیسی اور نفاذ، مرغولاتی معیشت، انتخابی انتظامات وغیرہ شامل ہیں۔
این سی جی جی نے وزارت خارجہ کے اشتراک سے 17 ممالک کے سرکاری ملازمین کو تربیت دی ہے۔ جن میں بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، سیشلز، گیمبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویت نام، نیپال بھوٹان، میانمار، ایتھوپیا، ایری ٹریا اور کمبوڈیا شامل ہیں۔ صلاحیت سازی کے پروگرام کی نگرانی کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹراے پی سنگھ، ایسوسی ایٹ کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مکیش بھنڈاری، پروگرام اسسٹنٹ جناب سنجے دت پنت اور این سی جی جی کی صلاحیت سازی کی ڈیڈیکیٹیڈ ٹیم کرے گی۔
***
ش ح۔ ح ا ۔ ک ا
(Release ID: 2003120)
Visitor Counter : 91