سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے اروناچل پردیش میں این ایچ -913 (فرنٹیئر ہائی وے) کے کھرسنگ-میاؤ-وجئے نگر-گاندھی گرام سیکشن کی تعمیر کے لیے 1014.59 کروڑ روپے کی منظوری دی

Posted On: 06 FEB 2024 3:21PM by PIB Delhi

سڑک، نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  اروناچل پردیش میں قومی شاہراہ- 913 (فرنٹیئر ہائی وے) کے کھرسنگ-میاو-وجئے نگر-گاندھی گرام سیکشن کی تعمیر کے لیے 1014.59 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے ۔

 

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب گڈکری نے کہا کہ یہ  61.55  کلو میٹر طویل یہ سڑک بڑی تبدیلی رونما کرنے والی ہوگی جو ای پی سی موڈ میں تیار کی جارہی ہے، سرحدی علاقوں تک بہتر رابطے فراہم کرے گی اور  سماجی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دے گی۔

مرکزی وزیر نے  مزید کہا کہ یہ ضروری سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی سہولت فراہم کرے گا جو اہم دریا کے طاسوں کو جوڑنے کے لیے درکار ہے، متعدد ہائیڈرو پاور پروجیکٹوں کی ترقی کو متحرک کرے گا اور قدیم، کم آبادی والے بالائی اروناچل خطے میں سیاحت کو  بھی اس سے فروغ ملے گا۔

 

ش ح۔ ا م ۔ ج

Uno-4501

 


(Release ID: 2003083) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Telugu