شہری ہوابازی کی وزارت

جبل پورکو مارچ 2004سے دہلی اورممبئی سے  ہوائی رابطہ ملے گا


جبل پورایئرپورٹ کو ایک نئی ٹرمنل بلڈنگ ملے گی

Posted On: 06 FEB 2024 3:45PM by PIB Delhi

مدھیہ پردیش میں فضائی خدمات کو وسعت دینے کے لیے دہلی سے جبل پور اور ممبئی سے جبل پور کے لیے براہ راست پرواز اگلے ماہ سے دوبارہ شروع کی جائے گی۔ جبل پور کو دہلی اور ممبئی سے جوڑنے والی پرواز اسپائس جیٹ کے ذریعہ چلائی جائے گی۔

دہلی سے جبل پور کی براہ راست پرواز یکم مارچ 2024 سے شروع ہوگی۔ دہلی- جبل پور کے درمیان فلائٹ سروس 1 مارچ 2024 سے ہفتے میں دو دن چلائی جائے گی۔ ممبئی- جبل پور کے درمیان فلائٹ سروس 2 مارچ 2024 سے چلائی جائے گی۔

شہری ہوابازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا، ’’مجھے خوشی ہے کہ اسپائس جیٹ کے تعاون سے جبل پور کو ممبئی اور دہلی سے اضافی کنیکٹی ویٹی ملے  گی ۔

انھوں نے مزید کہا ‘‘یہ نہ صرف جبل پور کے لوگوں کے لیے ایک آسان اور وقت کی بچت کے سفر کے تجربے کو یقینی بنائے گا بلکہ تجارت، کاروبار اور روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ کرے گا۔ جبل پور ہوائی اڈہ ایک نئی ٹرمینل بلڈنگ حاصل کرنے کے لیے تیار ہے، جو کہ 412کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی جارہی ہے، جو سفراوراقتصادی ترقی کو مزید نئی توانائی بخشے گی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DA5L.jpg

************

 

U-4504

 (ش ح۔ اک ۔ع  آ)



(Release ID: 2003074) Visitor Counter : 59


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Telugu