سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
کل 766اضلاع میں سے 729 اضلاع نے اپنے آپ کو ہاتھ سے فضلہ صاف کرنے سے پاک قراردیا
Posted On:
06 FEB 2024 2:41PM by PIB Delhi
31جنوری 2024 تک، ملک کے 766 اضلاع میں سے 729 اضلاع نے خود کو ہاتھ سے فضلہ اٹھانے سے پاک ہونے کی اطلاع دی ہے۔
سوچھ بھارت مشن – شہری ) ایس بی ایم –یو)2.0، جو یکم اکتوبر 2021 کو شروع کیا گیا، میں ایک نیا جزو شامل ہے، یعنی استعمال شدہ پانی کا انتظام ) یوڈبلیوایم ) جس کا مقصد گٹروں اور سیپٹک ٹینکوں میں ماحول کے لئے نقصان دہ مواد کے داخلے کو ختم کرنا ہے۔ جس کا ذریعہ سیور اور سیپٹک ٹینک کی صفائی کا کام ہے ،جس کے لیے 1 لاکھ سے کم آبادی والے اربن لوکل باڈیز) یوایل بیز) کے لیے سینٹرل شیئر فنڈز جاری کیے گئے ہیں تاکہ سیپٹک ٹینک کو صاف کرنے والے آلات کی مناسب تعداد میں خریداری کی جا سکے۔
مین ہول کو مشین ہول سے بدلنے کے لیے، ایس بی ایم –یو 2.0 کے تحت میکانیکی طورپرصفائی /صفائی کرنے والے آلات کی خریداری، صفائی متروں کی تربیت، صلاحیت کی تعمیر اور عوامی آگاہی کے لیے اضافی مرکزی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ ایک پروٹوکول تیار کیا گیا تھا، جس میں گٹر اور سیپٹک ٹینک کی صفائی کے کاموں کی میکانائزیشن کے کم از کم معیارات کو اجاگر کیا گیا تھا تاکہ ماحول کے لئے نقصاندہ مؤثر دستی داخلے کی ضرورت کو کم کیا جا سکے اور صفائی متروں کی ہلاکتوں کو روکا جا سکے۔
دستی صفائی کرنے والوں اور گٹروں اور سیپٹک ٹینکوں کی ماحول کے لئے نقصاندہ مواد کی صفائی میں مصروف افراد کے درمیان فرق دستی صفائی کرنے والوں کے طور پر ملازمت کی ممانعت اور ان کی بحالی ایکٹ، 2013 میں دیا گیا ہے جو کہ حسب ذیل ہے:-
"مینول اسکیوینجر"(ہاتھ سے انسانی فضلہ صاف کرنے والا ) کا مطلب ہے وہ شخص جو کسی فرد یا مقامی اتھارٹی یا کسی سرکاری یا نجی ایجنسی کے ذریعہ لگایا گیا ہو یا ملازم رکھا گیا ہوجس کا کام انسانی فضلہ کو ، دستی طور پر صاف کرنا، لے جانا، ٹھکانے لگانایا کسی بھی طریقے سے انسانی فضلہ کو گندے بیت الخلاءسے یا کھلی نالی سے یاگڑھے سے ، جس میں انسانی فضلہ گندے بیت الخلاء سے ٹھکانے لگایا گیاہو، یا ریلوے ٹریک پر یا اس طرح کی دوسری جگہوں پریا احاطے میں، جیسا کہ مرکزی حکومت یا ریاستی حکومت مطلع کر سکتی ہے، اس سے پہلے کہ انسانی فضلہ مکمل طور پر اس طرح گل جائے جیسا کی تجویز کیا گیا ہواٹھاتاہو ‘‘دستی صفائی’’ کی تشریح اسی کے مطابق کی جائے گی۔
ایک ملازم کی طرف سے، گٹر یا سیپٹک ٹینک کے سلسلے میں‘‘خطرناک صفائی’’ کا مطلب ہے اس طرح کے ملازم کے ذریعہ اس کی دستی صفائی آجر کے حفاظتی پوشاک اور دیگر صفائی کے آلات فراہم کرنے کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیے بغیر اور حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پابندی کو یقینی بنائے بغیر، جیسا کہ تجویز کیا گیا ہے یا کسی دوسرے قانون میں فراہم کیا گیا ہے جو فی الحال نافذ العمل ہے ۔
یہ جانکاری سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
************
U-4497
(ش ح۔ اک ۔ع آ)
(Release ID: 2003046)
Visitor Counter : 77