وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان کل نئی دہلی میں دو روزہ اُلّاس میلے کا افتتاح کریں گے
Posted On:
05 FEB 2024 7:00PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان 6 فروری 2024 کو نیشنل بال بھون، نئی دہلی میں دو روزہ اُلّاس میلے کا افتتاح کریں گے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ انپورنا دیوی بھی بطور مہمان خصوصی موجود ہوں گی۔
2030 تک 100 فیصد خواندگی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، حکومت ہند مالی سال 2022 سے 2027 کی مدت کے لیے ایک مرکزی اسپانسر شدہ اختراعی اسکیم کو نافذ کر رہی ہے جسے نو بھارت ساکشرتا کاریہ کرم یا نیو انڈیا لٹریسی پروگرام کہا جاتا ہے۔ اس اسکیم کو ULLAS: انڈرسٹینڈنگ آف لائف لانگ لرننگ فار آل ان سوسائٹی کے نام سے جانا جاتا ہے، جس میں ”جن-جن ساکشر“ کے نعرے کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اس اسکیم کا ہدف 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام غیر خواندہ افراد ہیں۔ اسکیم، این ای پی 2020 کے مطابق، ان بالغوں (15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے) کو نشانہ بناتی ہے جو اسکول نہیں جا سکتے یا رسمی تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔ یہ زندگی کی اہم مہارتوں، جیسے ڈیجیٹل خواندگی، مالی خواندگی، قانونی خواندگی، ماحولیاتی خواندگی، صحت اور حفظان صحت وغیرہ کے ذریعے بنیادی خواندگی کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔
اسکیم پانچ اجزاء پر مشتمل ہے: (i) بنیادی خواندگی اور شماریات؛ (ii) اہم زندگی کی مہارتیں؛ (iii) بنیادی تعلیم؛ (iv) پیشہ ورانہ مہارت؛ اور (v) مسلسل تعلیم۔ الّاس کو رضاکارانہ طور پر نافذ کیا جانا ہے، جس میں شہریوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، قوم کی تعمیر کے لیے فرض یا کرتویہ بودھ پر زور دیا جاتا ہے۔ یہ اسکیم ہندوستان کو ”جن جن ساکشر“ بنا کر ہندوستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ULLAS ایپ کو سیکھنے والوں، رضاکاروں کو رجسٹر کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اس میں ان کے لیے تدریسی مواد بھی شامل ہے۔ ستمبر اور مارچ میں سال میں دو بار تشخیص کے ذریعے سیکھنے والوں کو خواندگی کی سند دی جاتی ہے۔
زیادہ تر ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں الّاس کے تحت کافی سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں۔ اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ، وزارت تعلیم ULLAS- نو بھارت ساکشرتا کاریہ کرم کے تحت مختلف قومی اور ریاستی سطح کی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے سی این سی ایل، این سی ای آر ٹی کے تعاون سے 6 سے 7 فروری 2024 کو ULLAS میلہ منعقد کر رہی ہے۔ اس تقریب میں مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گی جن میں ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے نو خواندہ افراد کا اعزاز شامل ہے جنہوں نے فاؤنڈیشنل لٹریسی نیومریسی اسسمنٹ ٹیسٹ (ایف ایل این اے ٹی) میں کامیابی کے ساتھ سند حاصل کی ہے۔ مختلف ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے سات سو شرکا کے ساتھ ساتھ وزارت تعلیم، ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں اور مختلف تنظیموں کے 100 سے زیادہ معززین اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔
دونوں دنوں کے براہ راست نشریات کے لنک درج ذیل ہیں:
- لائیو اسٹریمنگ لنک: 6 فروری 2024: https://www.youtube.com/watch?v=ySaBTI9jumE
- لائیو اسٹریمنگ لنک: 7 فروری 2024: https://www.youtube.com/watch?v=cDvXqM4jh94
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 4459
(Release ID: 2002822)
Visitor Counter : 67